مختار عام /
مختار خاص |
- مختار نامہ بھیجنے والے کی جائیداد کی ملکیت کا ثبوت
- مختار نامہ بھیجنے والے کا اصل NICOP / CNIC۔ کاپی کے ساتھ
- مختار نامہ بھیجنے والے کے سعودی اقامہ کی کاپی۔
- مختار نامہ بھیجنے والے کا سعودی عرب کا موبائل نمبر
- مختار نامہ بھیجنے والے کے پاسپورٹ سائز کی دو تازہ تصاویر
- وکیل کے شناختی کارڈ کی کاپی
- وکیل کا نمبر
نوٹ: مختار نامہ بھیجنے والےکو اصل NICOP / CNIC دکھانا ہوگا اور تصدیق کے لئے مختار نامہ پیش کرنے کے وقت قونصلر آفیسر کی موجودگی میں دستاویز پر انگوٹھے کے نشان اور دستخط کرنا ہونگے |
مختارنامہ عام / مختارنامہ خاص کی منسوخی کے لئے |
- مختار نامہ بھیجنے والے کی CNIC / NICOP اور اقامہ کی فوٹو کاپی
- مختار نامہ کی فوٹو کاپی جو منسوخ کی جارہی ہو
- پاسپورٹ سائز کی دو تازہ تصاویر
- مختار نامہ بھیجنے والے کا موبائل نمبر
نوٹ: مختار نامہ بھیجنے والے کو اصل NICOP / CNIC دکھانا ہوگا اور منسوخی کاغذ جمع کروتے وقت قونصلر آفیسر کی موجودگی میں دستاویز پر انگوٹھے کے نشان اور دستخط کرنا ہونگے ۔ |
حلف نامہ / بیان آمادگی |
- حلف نامہ / بیان دھندہ کی CNIC / NICOP اور اقامہ کی فوٹو کاپی۔
- حلف نامہ منظور شدہ شکل میں ہونا چاہئے
نوٹ: حلف نامہ/ بیان دھندہ کو اصل CNIC/NICOP دکھانا ہوگا اور کاغذات جمع کرواتے وقت قونصلر آفیسر کی موجودگی میں دستاویز پر انگوٹھے کے نشان اور دستخط کرنے ہونگے۔ |
پنشن فارم |
- متعلقہ محکمہ کے جاری کردہ پنشن فارم کو مکمل پر کیا ہوا ہونا چاہیئے ۔
- ریٹائرڈ فوجی اہلکار پوسٹ آفس / بینک واؤچر کے ساتھ فارم پی ایف 409 جمع کروائیں گے۔
- پنشن دہندگان کی NICOP / CNIC اور اقامہ کی فوٹو کاپی۔
نوٹ: پنشنرز کو اصل NICOP / CNIC دکھانا ہوں گے اور پینشن پیپرز جمع کرواتے وقت قونصلر آفیسر کی موجودگی میں دستاویز پر انگوٹھے کے نشان اور دستخط کرنے ہونگے۔
|
میٹرک / انٹرمیڈیٹ سرٹیفکیٹ |
- متعلقہ تعلیمی بورڈسے تصدیق شدہ ہو ,
- انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئر مین (I.B.C.C )سے تصدیق شدہ ہو ۔
- وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کے کسی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ) سے تصدیق شدہ ہو۔
|
گریجویشن / پوسٹ گریجویشن / ڈگری / ایم۔ایس/ایم فل/ پی ایچ ڈی |
- ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) سے تصدیق شدہ ہو۔
- وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کے کسی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ) سے تصدیق شدہ ہو۔
|
ایم بی بی ایس اور متعلقہ سرٹیفکیٹ |
- وزارت قومی صحت پاکستان سے تصدیق شدہ ہو۔
- ہائر ایجوکیشن کمیشن )ایچ ای سی( سے تصدیق شدہ ہو۔
- وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کے کسی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ) سے تصدیق شدہ ہو۔
|
انجینئرنگ ڈگری / ڈپلومہ |
درج ذیل سے تصدیق شدہ ہوں
- پاکستان انجینئرنگ کونسل۔
- ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)
ڈپلومے کی تصدیق درج ذیل اداروں سے ہونی چاہئے:
- متعلقہ تکنیکی بورڈ آف ایجوکیشن۔
- پاکستان انجینئرنگ کونسل،اسالم آباد
- وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کا کوئی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ)۔
|
مذہبی سیمینری سند |
درج ذیل سے تصدیق شدہ ہوں
- پاکستان وفاق المدارس
- انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (I.B.C.C) سرٹیفکیٹ کی صورت میں
- ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈگری کی صورت میں
- وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کا کوئی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ)۔
|
سی اے / اے سی سی اے /آئی سی ایم اے |
درج ذیل سے تصدیق شدہ ہوں
- اے سی سی اے کے لئے برطانوی کونسل۔
- وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کا کوئی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ)۔
|
میٹرک سے کم اسکول چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ (پاکستان سے جاری کردہ) |
درج ذیل سے تصدیق شدہ ہو:
- پرنسپل / ہیڈ ماسٹر / متعلقہ ادارے کی ہیڈ مسٹریس۔
- متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر
- وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کا کوئی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ)۔
|
میٹرک سے کم اسکول چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ (سعودی عرب سےجاری کردہ) |
درج ذیل سے تصدیق شدہ ہو:
- متعلقہ سعودی تعلیمی ادارے کے پرنسپل
- سعودی وزارت تعلیم ۔
- سعودی وزارت خارجہ
نوٹ: سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل اسکولوں کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لئے وزارت تعلیم اور سعودی دفتر خارجہ سے تصدیق ضروری نہیں ہے۔ |
میٹرک اور دیگر تعلیمی سرٹیفکیٹ / ڈگری سعودی عرب کے جاری کردہ |
درج ذیل سے تصدیق شدہ ہوں:
- متعلقہ سعودی تعلیمی ادارے کے سربراہ۔
- سعودی وزارت خارجہ
|
پاکستان اور سعودی عرب کے علاوہ دیگرممالک کے اداروں سے جاری کردہ تعلیمی سرٹیفکیٹ |
درج ذیل سے تصدیق شدہ ہوں:
- ادارہ کے سربراہ
- جہاں سے تعلیمی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہو اس ملک کی وزارت خارجہ
- متعلقہ ملک میں پاکستان سفارت خانہ / قونصل خانہ۔
|
پیدائش کا سرٹیفکیٹ (پاکستان سے جاری کردہ) |
درج ذیل سے تصدیق شدہ ہو:
- میونسپل کمیٹی / یونین کونسل / ٹاؤن کمیٹی / کنٹونمنٹ بورڈ کے مجاز افسر، جہاں سے سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا ہو ۔
- وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کا کوئی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ)۔
|
پیدائش کا سرٹیفکیٹ (سعودی عرب سے جاری کردہ) |
درج ذیل سے تصدیق شدہ ہو:
- سعودی محکمہ شہری امور ، وزارت داخلہ۔
- سعودی وزارت خارجہ
|
موت کا سرٹیفکیٹ (پاکستان سے جاری کردہ) |
درج ذیل سے تصدیق شدہ ہو:
- میونسپل کمیٹی / یونین کونسل / ٹاؤن کمیٹی / کنٹونمنٹ بورڈ کے مجاز افسر، جہاں سے سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا ہو ۔
- وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کا کوئی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ)۔
|
موت کا سرٹیفکیٹ (سعودی عرب سے جاری کردہ) |
درج ذیل سے تصدیق شدہ ہو:
- سعودی محکمہ شہری امور ، وزارت داخلہ
- سعودی وزارت خارجہ، ریاض یا اس کے کسی بھی علاقائی کیمپ آفس سے تصدیق شدہ۔
|
نکاح نامہ (پاکستان سے جاری کردہ) |
درج ذیل سے تصدیق شدہ ہو:
- نکاح رجسٹرار یا نادرا۔
- متعلقہ ویلج کونسل / یونین کونسل / تحصیل یا میونسپل آفس کا سکریٹری۔
- وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کا کوئی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ)۔
|
نکاح نامہ (سعودی عرب سے جاری کردہ) |
درج ذیل سے تصدیق شدہ ہو:
- سعودی محکمہ شہری امور
- سعودی وزارت خارجہ ، ریاض یا اس کے کسی بھی علاقائی کیمپ آفس سے تصدیق شدہ۔
|
ڈرائیونگ لائسنس (پاکستان سے جاری کردہ) |
- پاکستان کا اصلی ڈرائیونگ لائسنس اور اس کا عربی ترجمہ
- متعلقہ ضلع کے ٹریفک اتھارٹی سے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس کا این او سی (آن لائن تصدیق دستیاب نہ ہونے کی صورت میں)۔
- ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تصدیق کی کاپی۔
- وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کے کسی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ) سے تصدیق شدہ این او سی ۔
|
تجربہ سرٹیفکیٹ / سروس سرٹیفکیٹ یا کوئی بھی سرٹیفکیٹ جو سعودی اداروں کا جاری کردہ ہو |
- سعودی وزارت خارجہ سے تصدیق شدہ۔
|