پریس سیکشن میں خوش آمدید

قونصل خانہ پاکستان

پریس سیکشن سعودی عرب میں پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنے کے لئے کام کرتا ہے۔ مؤثر طریقے سے اپنے مقامی میڈیا کے ساتھ مشغول رہتا ہے اور باہمی تعلقات کے لئے ہم آہنگی کے مقصد سے متعلق خبروں ، آراء اور رپورٹس کی نگرانی کرتا ہے۔

پریس سیکشن پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے - دونوں ممالک روایتی اتحادی ہیں۔ علاقائی امن و استحکام کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے باہمی تعاون کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مختلف میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ امن اور بھائی چارے کے مقاصد کو مزید آگے بڑھانا بھی پریس سیکشن کی سرگرمیوں کا ایک اہم عنصر ہے۔ انفارمیشن سیکشن کے بنیادی سپیکٹرم اور دائرہ میں درج ذیل شامل ہیں:

  • پاک سعودی تعلقات کا فروغ - الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا استعمال
  • پاکستان کے مثبت پہلو کی تشہیر
  • وی وی آئی پی وزٹ
  • حج اور عمرہ کوریج
  • قونصل خانہ کی مختلف سرگرمیوں کی میڈیا کوریج

پریس سیکشن کے کارآمد لنکس

دفتری اوقات:

دفتری ایام اتوار سے جمعرات
دفتری اوقات صبح 08:00سے شام 04:00بجے تک


برائے رابطہ

012-6605814 / 6692371 Ext. 113, 213, 313
pakpressjeddah@gmail.com
012-6693309