جانچ پڑتال / دستاویزات کی تصدیق کے لئے ہدایات

دستاویز ہدایات
مختار عام / مختار خاص
  • مختار نامہ بھیجنے والے کی جائیداد کی ملکیت کا ثبوت
  • مختار نامہ بھیجنے والے کا اصل NICOP / CNIC۔ کاپی کے ساتھ
  • مختار نامہ بھیجنے والے کے سعودی اقامہ کی کاپی۔
  • مختار نامہ بھیجنے والے کا سعودی عرب کا موبائل نمبر
  • مختار نامہ بھیجنے والے کے پاسپورٹ سائز کی دو تازہ تصاویر
  • وکیل کے شناختی کارڈ کی کاپی
  • وکیل کا نمبر
نوٹ: مختار نامہ بھیجنے والےکو اصل NICOP / CNIC دکھانا ہوگا اور تصدیق کے لئے مختار نامہ پیش کرنے کے وقت قونصلر آفیسر کی موجودگی میں دستاویز پر انگوٹھے کے نشان اور دستخط کرنا ہونگے
مختارنامہ عام / مختارنامہ خاص کی منسوخی کے لئے
  • مختار نامہ بھیجنے والے کی CNIC / NICOP اور اقامہ کی فوٹو کاپی
  • مختار نامہ کی فوٹو کاپی جو منسوخ کی جارہی ہو
  • پاسپورٹ سائز کی دو تازہ تصاویر
  • مختار نامہ بھیجنے والے کا موبائل نمبر
نوٹ: مختار نامہ بھیجنے والے کو اصل NICOP / CNIC دکھانا ہوگا اور منسوخی کاغذ جمع کروتے وقت قونصلر آفیسر کی موجودگی میں دستاویز پر انگوٹھے کے نشان اور دستخط کرنا ہونگے ۔
حلف نامہ / بیان آمادگی
  • حلف نامہ / بیان دھندہ کی CNIC / NICOP اور اقامہ کی فوٹو کاپی۔
  • حلف نامہ منظور شدہ شکل میں ہونا چاہئے
نوٹ: حلف نامہ/ بیان دھندہ کو اصل CNIC/NICOP دکھانا ہوگا اور کاغذات جمع کرواتے وقت قونصلر آفیسر کی موجودگی میں دستاویز پر انگوٹھے کے نشان اور دستخط کرنے ہونگے۔
پنشن فارم
  • متعلقہ محکمہ کے جاری کردہ پنشن فارم کو مکمل پر کیا ہوا ہونا چاہیئے ۔
  • ریٹائرڈ فوجی اہلکار پوسٹ آفس / بینک واؤچر کے ساتھ فارم پی ایف 409 جمع کروائیں گے۔
  • پنشن دہندگان کی NICOP / CNIC اور اقامہ کی فوٹو کاپی۔
نوٹ: پنشنرز کو اصل NICOP / CNIC دکھانا ہوں گے اور پینشن پیپرز جمع کرواتے وقت قونصلر آفیسر کی موجودگی میں دستاویز پر انگوٹھے کے نشان اور دستخط کرنے ہونگے۔
تعلیمی دستاویزات
میٹرک / انٹرمیڈیٹ سرٹیفکیٹ
  • متعلقہ تعلیمی بورڈسے تصدیق شدہ ہو ,
  • انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئر مین (I.B.C.C )سے تصدیق شدہ ہو ۔
  • وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کے کسی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ) سے تصدیق شدہ ہو۔
گریجویشن / پوسٹ گریجویشن / ڈگری / ایم۔ایس/ایم فل/ پی ایچ ڈی
  • ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) سے تصدیق شدہ ہو۔
  • وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کے کسی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ) سے تصدیق شدہ ہو۔
ایم بی بی ایس اور متعلقہ سرٹیفکیٹ
  • وزارت قومی صحت پاکستان سے تصدیق شدہ ہو۔
  • ہائر ایجوکیشن کمیشن )ایچ ای سی( سے تصدیق شدہ ہو۔
  • وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کے کسی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ) سے تصدیق شدہ ہو۔
انجینئرنگ ڈگری / ڈپلومہ درج ذیل سے تصدیق شدہ ہوں
  • پاکستان انجینئرنگ کونسل۔
  • ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)
ڈپلومے کی تصدیق درج ذیل اداروں سے ہونی چاہئے:
  • متعلقہ تکنیکی بورڈ آف ایجوکیشن۔
  • پاکستان انجینئرنگ کونسل،اسالم آباد
  • وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کا کوئی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ)۔
مذہبی سیمینری سند درج ذیل سے تصدیق شدہ ہوں
  • پاکستان وفاق المدارس
  • انٹر بورڈ کمیٹی آف چی‏ئرمین (I.B.C.C) سرٹیفکیٹ کی صورت میں
  • ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈگری کی صورت میں
  • وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کا کوئی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ)۔
سی اے / اے سی سی اے /آئی سی ایم اے درج ذیل سے تصدیق شدہ ہوں
  • اے سی سی اے کے لئے برطانوی کونسل۔
  • وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کا کوئی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ)۔
میٹرک سے کم اسکول چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ (پاکستان سے جاری کردہ) درج ذیل سے تصدیق شدہ ہو:
  • پرنسپل / ہیڈ ماسٹر / متعلقہ ادارے کی ہیڈ مسٹریس۔
  • متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر
  • وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کا کوئی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ)۔
میٹرک سے کم اسکول چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ (سعودی عرب سےجاری کردہ) درج ذیل سے تصدیق شدہ ہو:
  • متعلقہ سعودی تعلیمی ادارے کے پرنسپل
  • سعودی وزارت تعلیم ۔
  • سعودی وزارت خارجہ
نوٹ: سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل اسکولوں کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لئے وزارت تعلیم اور سعودی دفتر خارجہ سے تصدیق ضروری نہیں ہے۔
میٹرک اور دیگر تعلیمی سرٹیفکیٹ / ڈگری سعودی عرب کے جاری کردہ درج ذیل سے تصدیق شدہ ہوں:
  • متعلقہ سعودی تعلیمی ادارے کے سربراہ۔
  • سعودی وزارت خارجہ
پاکستان اور سعودی عرب کے علاوہ دیگرممالک کے اداروں سے جاری کردہ تعلیمی سرٹیفکیٹ درج ذیل سے تصدیق شدہ ہوں:
  • ادارہ کے سربراہ
  • جہاں سے تعلیمی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہو اس ملک کی وزارت خارجہ
  • متعلقہ ملک میں پاکستان سفارت خانہ / قونصل خانہ۔
پیدائش کا سرٹیفکیٹ (پاکستان سے جاری کردہ) درج ذیل سے تصدیق شدہ ہو:
  • میونسپل کمیٹی / یونین کونسل / ٹاؤن کمیٹی / کنٹونمنٹ بورڈ کے مجاز افسر، جہاں سے سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا ہو ۔
  • وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کا کوئی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ)۔
پیدائش کا سرٹیفکیٹ (سعودی عرب سے جاری کردہ) درج ذیل سے تصدیق شدہ ہو:
  • سعودی محکمہ شہری امور ، وزارت داخلہ۔
  • سعودی وزارت خارجہ
موت کا سرٹیفکیٹ (پاکستان سے جاری کردہ) درج ذیل سے تصدیق شدہ ہو:
  • میونسپل کمیٹی / یونین کونسل / ٹاؤن کمیٹی / کنٹونمنٹ بورڈ کے مجاز افسر، جہاں سے سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا ہو ۔
  • وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کا کوئی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ)۔
موت کا سرٹیفکیٹ (سعودی عرب سے جاری کردہ) درج ذیل سے تصدیق شدہ ہو:
  • سعودی محکمہ شہری امور ، وزارت داخلہ
  • سعودی وزارت خارجہ، ریاض یا اس کے کسی بھی علاقائی کیمپ آفس سے تصدیق شدہ۔
نکاح نامہ (پاکستان سے جاری کردہ) درج ذیل سے تصدیق شدہ ہو:
  • نکاح رجسٹرار یا نادرا۔
  • متعلقہ ویلج کونسل / یونین کونسل / تحصیل یا میونسپل آفس کا سکریٹری۔
  • وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کا کوئی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ)۔
نکاح نامہ (سعودی عرب سے جاری کردہ) درج ذیل سے تصدیق شدہ ہو:
  • سعودی محکمہ شہری امور
  • سعودی وزارت خارجہ ، ریاض یا اس کے کسی بھی علاقائی کیمپ آفس سے تصدیق شدہ۔
ڈرائیونگ لائسنس (پاکستان سے جاری کردہ)
  • پاکستان کا اصلی ڈرائیونگ لائسنس اور اس کا عربی ترجمہ
  • متعلقہ ضلع کے ٹریفک اتھارٹی سے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس کا این او سی (آن لائن تصدیق دستیاب نہ ہونے کی صورت میں)۔
  • ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تصدیق کی کاپی۔
  • وزارت خارجہ ، اسلام آباد یا اس کے کسی بھی علاقائی کیمپ آفس (لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ) سے تصدیق شدہ این او سی ۔
تجربہ سرٹیفکیٹ / سروس سرٹیفکیٹ یا کوئی بھی سرٹیفکیٹ جو سعودی اداروں کا جاری کردہ ہو
  • سعودی وزارت خارجہ سے تصدیق شدہ۔

تصدیق فیس

دستاویز کا نام اصل (سعودی ریا ل) صرف ترجمہ یا ترجمہ کے ساتھ (سعودی ریا ل)
پنشن فارم 04 -
ڈگری / ڈپلومہ 08 16
میٹرک / انٹر اور اسکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ پیدائشی سرٹیفکیٹ / ڈیتھ سرٹیفکیٹ، داخلہ فارم 04 06
ڈرائیونگ لائسنس (صرف ترجمہ) - 06
نکاح نامہ (پاکستانی) 15 28
نکاح نامہ (سعودی) طلاق نامہ (سعودی) 41 80
فوتگی کی صورت میں مختار نامہ - 36
مختار نامہ/ حلف نامہ (4 افراد تک) 18 36
مختار نامہ (4 سے زیادہ افراد) 66 130
پاسپورٹ / شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی 09 18
آمدنی / مدت ملازمت / تجربہ کے خطوط، ملازمت کا معاہدہ ، بونا فائیڈی اسٹوڈنٹ سرٹیفکیٹ / میڈیکل سرٹیفکیٹ / پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ 15 30
اقامہ ترجمہ - 18