نادرا ونگ میں خوش آمدید

قونصل خانہ پاکستان

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے شناخت ، ای گورننس اور محفوظ
دستاویزات کے حل فراہم کرنے میں اپنی کامیابی پر بین الاقوامی سطح پر پذیرائی
حاصل کی ہے

نادرا رجسٹریشن سنٹر ، جدہ سعودی عرب، خاص طور پر ویسٹرن ریجن میں مقیم
پاکستانیوں کے لئے سمارٹ قومی شناختی کارڈ کی خدمات فراہم کررہا
ہے۔

دفتری اوقات کار:

اتوار سے جمعرات
صبح08:00سے شام 03:00 بجے تک


رابطے کا نمبر

012-6600518

نیا سمارٹ نائیکوپ

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نیااسمارٹ قومی شناختی کارڈ کے
لئے ضروری ہدایات

  •  سعودی وزارت خارجیہ سے تصدیق شدہ پیدائشی سرٹیفیکیٹ
  •  والدین کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ
  •  اقامہ / سفری دستاویزات

مزید تفصیلات کے لئے براہ کرم نادرا کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں

https://www.nadra.gov.pk/NICOP_SOP_2.0.2.pdf


سمارٹ نائیکوپ میں ترمیم

نائیکوپ میں ترمیم کے لیے مندرجہ ذیل دستاویزات بمعہ فوٹو کاپی کی ضرورت ہے:

  • اصل پاکستانی شناختی کارڈ
  • اصل پاکستانی پاسپورٹ
  •  ترمیم کے لئے معاون دستاویزات

مزید تفصیلات کے لئے براہ کرم نادرا کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں

https://www.nadra.gov.pk/NICOP_SOP_2.0.2.pdf


سمارٹ نائیکوپ کی تجدید

سمارٹ نائیکوپ کی تجدید کے لیے مندرجہ ذیل دستاویزات بمعہ فوٹو کاپی کی ضرورت ہے:

  •  اصل پاکستانی شناختی کارڈ
  •  اصل پاکستانی پاسپورٹ

مزید تفصیلات کے لئے براہ کرم نادرا کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں

https://www.nadra.gov.pk/NICOP_SOP_2.0.2.pdf


سمارٹ نائیکوپ کی دوبارہ طباعت

سمارٹ نائیکوپ کی دوبارہ پرنٹنگ کے لیے مندرجہ ذیل دستاویزات بمعہ فوٹو کاپی کی ضرورت ہے:

  • قومی شناختی کارڈ
  •  اصل پاکستانی پاسپورٹ

مزید تفصیلات کے لئے براہ کرم نادرا کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں

https://www.nadra.gov.pk/NICOP_SOP_2.0.2.pdf


DUP کلیئرنس (وہ درخواست دہندگان جن کے پاس ایک سے زیادہ CNIC ہیں)

DUP کلیئرنس (وہ درخواست دہندگان جن کے پاس ایک سے زیادہ CNIC ہیں) کے
لئے درکار دستاویزات

  • اصل قومی شناختی کارڈ / گم شدہ CNIC جس کو منسوخ کروانا ہے کا حلف
    نامہ
  • میٹرک سرٹیفیکیٹ / یونین کونسل کابرتھ سرٹیفیکیٹ / اصل پاسپورٹ
  • قونصل خانہ پاکستان جدہ سے ڈوپ کلیئرنس حلف نامے کی تصدیق

آن لائن شناختی کارڈ کی تجدید اور متعلقہ خدمات کے لئے براہ کرم ملاحظہ کریں:

https://id.nadra.gov.pk