گاڑیاں گفٹ د رآمد اسکیم

  • بیرون ملک مقیم پاکستانی اور دوہری شہریت رکھنے والے درج ذیل تین اسکیموں کے تحت پرانی اور استعمال شدہ گاڑیاں پاکستان میں درآمد کرسکتے ہیں۔
    • ذاتی سامان
    • گفٹ اسکیم
    • رہائش کی منتقلی
  • ان سکیموں کے تحت کاریں جو 03 سال سے زیادہ پرانی نہ ہوں اور دوسری گاڑیاں جو 05 سال سے زیادہ پرانی نہ ہوں درآمد کی جاسکتی ہیں۔
  • موٹرسائیکل اور اسکوٹر صرف رہائش کی منتقلی سکیم کے تحت درآمد کی جاسکتی ہیں۔
  • پاکستان سے ترسیلات زر وصول کرنے والے طلباء ، بیرون ملک مقیم نہ کمانے والے پاکستانی شہری اور جو لوگ پچھلے دو سالوں میں درآمد ، تحفہ یا گاڑی وصول کر چکے ہیں وہ اسکے اہل نہیں ہیں۔
  • فیڈرل بورڈ برائے معذور افراد کی سفارشات کے تحت معذور فرد کو نئی حالت میں 1350 سی سی تک کار فری درآمد کرنے کی اجازت ہے۔

فارم ڈاؤن لوڈ کریں

واجبات اور ٹیکس سے متعلق مزید تفصیلات کے لئے براہ کرم فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ وزٹ کریں
https://fbr.gov.pk/