تجارت اور سرمایہ کاری کے سیکشن میں خوش آمدید

قونصل خانہ پاکستان

کمرشل سیکشن، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت کے متعلق جملہ معاملات پر کام کرتا ہے۔ اس سے پاکستانی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کو سعودی مارکیٹ میں برآمد کرنے اور پاکستان کے لئے زرمبادلہ حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ برآمدات ، درآمدات ، تجارتی سہولیات اور کاروباری امور سے پیدا ہونے والے مسائل کے حوالے سے ہر تجارتی سرگرمی جدہ میں قونصل خانہ پاکستان کے تحت اس سیکشن کے دائرہ کار میں آتی ہے۔

اس سیکشن کے مزید کردار اور سرگرمیوں کے لئے ان لنکس پر کلک کریں

دفتری اوقات کار:

اتوار سے جمعرات
صبح 08:00 سے شام 04:00 بجے تک


رابطہ:

+966-126691054
+966 126690561
pakcom.jdh@tdap.gov.pk
@jeddahpakistan
وزارت تجارت


اس سیکشن کے کچھ افعال ذیل میں درج کیے گئے ہیں:

  • یہ سیکشن سعودی مارکیٹ میں نامور کمپنیوں ، تجارتی ایسوسی ایشنوں اور چیمبروں کے ساتھ مستحکم تجارتی تعلقات استوار کرکے مملکت میں پاکستانی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ذمہ دار ہے۔
  • پاکستان میں برآمد کنندگان اور تجارتی ترقی کے ذمہ دار حکام کو مارکیٹ کی معلومات ، مارکیٹ انٹلیجنس اور تازہ رہنمائی فراہم کرنا تاکہ وہ مارکیٹ کے اتار چڑھاو سے باخبر رہیں۔
  • میزبان ملک کے قواعد و ضوابط کا ریکارڈ رکھنا اور وقتا فوقتا متعلقہ چیمبروں اور حکومت سے تبادلہ خیال کرنا۔
  • میزبان ملک کے معیار اور تصدیق کے عمل کو جاننے اور اس پر عمل کرنے میں پاکستانی کمپنیوں کی مدد کرنا۔
  • یہ سیکشن B2B اور B2C کی طرز پر مختلف نمائشیں منعقد کرتا ہے تاکہ پاکستانی برآمد کنندگان اور سعودی درآمد کنندگان کو پاکستان کے کاروباری مواقع اور تجارتی صلاحیتوں کے بارے میں جاننے میں مدد ملے۔
  • سعودی کاروباری طبقے اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ متواتر بات چیت کے ذریعہ پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینا۔
  • پاکستان میں متعلقہ اداروں کو سعودی عرب کے باضابطہ ، معتبر اور مستند تجارتی اعداد و شمار فراہم کرنا اور ان کی تشریح کرنا۔
  • سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے لءے سازگار ماحول کے بارے میں بریف کرنا اور سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا۔
  • میزبان ملک میں تجارتی میلوں اور نمائشوں میں پاکستان کی شرکت سے پاکستان کی برآمدی مہم اور امداد کی فراہمی کے لئے موزوں تشہیری پروگراموں / سرگرمیوں کا اہتمام کرنا۔
  • تجارتی مذاکرات میں شرکت کرنا تاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارتی معاہدوں کا اہتمام ہو سکے۔
  • پاکستان سے سعودی عرب جانے والے تجارتی وفود کے دوروں اور سعودی خریداروں کے پاکستان کے دوروں میں مدد ، سہولت اور رابطہ کاری کو آسان بنانا ۔
  • سعودی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے اور تجارتی نمائشوں / میلوں اور سرمایہ کاری سیمینار میں شرکت کی ترغیب دینا۔