ویلفیئر ونگ سعودی عرب کے مغربی حصے میں موجود اوورسیز پاکستانیوں کو کئی معاملات میں سہولیات اور رہنمائی فراہم کرتا ہے مثلا:
اوورسیز پاکستانیوں (او پی) کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے ممبر بنیں تاکہ وہ پاکستان میں او پی ایف کی خدمات حاصل کرنے کے اہل ہوں۔ وہ پاکستانی جو امیگریشن پروٹیکٹریٹ ، امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (بی ای اینڈ او ای) اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) کے ذریعہ جائز محفوظ ورک ویزا پر بیرون ملک جاتے ہیں ، وہ او پی ایف کے ساتھ خود بخود رجسٹرڈ ہوجاتے ہیں اور او پی ایف کارڈ کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی جب تک باہر رہتے ہیں ، او پی ایف کے ممبر رہتے ہیں۔ او پی ایف کارڈ کے لئے درخواست دینے کے لئے ، درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہے۔
کاغذات درکار ہیں:
او پی ایف کارڈ کے لئے درخواست دینے کے دو طریقے ہیں:
عام بینکنگ چینلز کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر ملک کے لئے ادائیگیوں کے توازن میں معاونت کا اہم ذریعہ ہیں۔ ہنڈی یا دوسرے ذرائع سے بھیجی گئی ترسیلات قانونی راستوں کو نظرانداز کرتے ہیں اور ملک کو ضروری زرمبادلہ سے محروم کرتے ہیں۔ ملکی ترسیلات زر کے کم ہونے کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے جو عام بینکنگ چینلز کے ذریعہ رقوم بھیجتے ہیں ، ایک ٹھوس پروگرام شروع کیا ہے ۔ اس مقصد کے لئے حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لئے غیر ملکی ایکسچینج ترسیلات زر کارڈ (ایف ای آر سی) کا ایک خصوصی پیکیج متعارف کرایا ہے۔
درخواست کا عمل
ایف ای آر سی کارڈ کے لئے درخواست دینے کے دو طریقے ہیں:
نوٹ:
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے کو مد نظر رکھتے ہوءے اعلی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے سرکاری اور نجی شعبے کے معروف تعلیمی اداروں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کے داخلے کے لئے او پی ایف کوٹہ مختص کرنے کی کوشش کر رہی ہے جہاں بیرون ملک پاکستانیوں کے بچوں کو مقامی طلباء کے برابر فیس ادا کرنی پڑے نہ کہ غیر ملکی طلباء کے برابر۔ اب تک درج ذیل تعلیمی اداروں میں کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
سریل نمبر | تعلیمی ادارے | مخصوص نشستیں |
1 | پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالج | 76 نشستیں ( صوبائی حکومت نے مخصوص کی ہیں) صرف پنجاب ڈومیسائل رکھنے والوں کے لئے |
2 | خیبر میڈیکل کالج ، پشاور | 2 نشستیں (صرف خیبر پختون خواہ کا ڈومیسائل رکھنے والوں کے لئے) |
3 | خیبر پختون خواہ زرعی یونیورسٹی ، پشاور | 2 نشستیں |
4 | انیس پی اے ایف کالج / اسکول | 128 نشستیں |
5 | فاطمہ جناح ڈینٹل کالج ، کراچی | 25 نشستیں (ٹیوشن فیس میں 15٪ چھوٹ کے ساتھ) |
6 | بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان (انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام) | 125 نشستیں |
7 | زرعی یونیورسٹی ، فیصل آباد (ڈگری پروگرام کے تحت) | 22 نشستیں |
8 | وارسک کیڈٹ کالج (پشاور) | 15 نشستیں |
9 | یونیورسٹی آف ایجوکیشن ، لاہور | 133 نشستیں |
10 | گورنمنٹ سویڈش پاکستانی کالج آف ٹکنالوجی ، گجرات | 01 نشت |
اہلیت
او پی ایف کے ساتھ رجسٹرڈ تمام اوورسیز پاکستانیوں کے بچے ان اداروں میں داخلے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواست دینے کا طریقہ
بیرون ملک سرٹیفکیٹ / فارم تعلیمی اداروں کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ہر سال تعلیمی اداروں میں جمع کروانے سے قبل ویلفیئر ونگ قونصل خانہ پاکستان ، جدہ سے اس فارم کی تصدیق کروانا ضروری ہے۔
درکار دستاویزات
وہ اوورسیز پاکستانی جو امیگریشن کے خواہشمند ہوں اور سعودی عرب سے جانے کا ارادہ رکھتے ہوں ان کو مملکت میں اپنے قیام کی مدت کے لئے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ درکار ہوتا ہے۔
درخواست کا عمل
مقامی حکام کو پی سی سی کے حصول کی درخواست دینے کے لئے قونصل خانے کا فلاحی ونگ مندرجہ ذیل دستاویزات پیش کرنے پر توثیقی خط جاری کرتا ہے ۔
درکار کاغذات
توثیقی خط سعودی وزارت خارجہ کی کسی بھی شاخ سے تصدیق کروانے کے بعد متعلقہ تھانے میں جمع کروانا ہوتا ہے ۔ متعلقہ پولیس اسٹیشن پی سی سی دو ہفتے کے دورانیے میں جاری کرتا ہے ۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی یا ان کے اہل خانہ کو پاکستان میں کسی بھی شخص یا کسی بھی محکمہ (افراد) کے خلاف کوئی مسئلہ / شکایات / درخواستیں ہوں تو وہ ان کی تفصیلات سے فلاحی ونگ ، قونصل خانہ پاکستان ، جدہ کو آگاہ کرتے ہیں۔ پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کے معاملات متعلقہ محکموں کے پاس بھیجے جاتے ہیں۔ اور ان محکموں کے ذریعہ کی جانے والی کاروائیوں کی اطلاعات سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو فراہم کی جاتی ہیں۔
درخواست کا عمل
اپنے مسائل اٹھانے کے لئے او پیز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فلاحی ونگ کو درج ذیل دستاویزات پیش کریں:
نوٹ: درخواست / شکایت معاون دستاویزات کے ساتھ قونصل خانہ کے فلاحی ونگ میں جمع کروائیں۔
وہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جو خاندان کے انحصار کرنے والے ارکان (والدہ ، بہنوں اور بھائیوں) کو اپنی کفالت میں منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں انہیں اس مقصد کے لئے توثیقی خط جاری کیا جاتا ہے۔
درکارکاغذات :
وہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کے خونی رشتہ دار کسی بھی وجہ سے جیلوں میں ہیں اور وہ جیل میں ان سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ان کو ملاقات کے لئے توثیقی خط جاری کیا جاتا ہے ۔
درکار کاغذات
کارکنوں کی فلاح و بہبود
قانونی رہنمائی کے لئے مددگار دستاویزات:
سعودی عرب میں موجود جاں بحق ہونے والے پاکستانی تارکین وطن کی مقامی تدفین یا میت کو پاکستان منتقل کرنے کے لئے این او سی حاصل کرنا لازمی ہے۔
مقامی تدفین کے لئے:
قونصل خانہ عامہ سے این او سی حاصل کرنے کے لئے درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں میت کی منتقلی کے لئے:
درکار کاغذات