جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں پاکستان کا 76 واں یوم آزادی شاندار طریقے سے منایا گیا۔

پریس ریلیز

جدہ 14 اگست 2023

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ قونصل جنرل جناب خالد مجید نے قومی ترانے کی گونج میں سبز ہلالی پرچم لہرایا ۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے معززین نے شرکت کی اور پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے الگ الگ خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے ۔

قونصل جنرل جناب خالد مجید نے اپنے خطاب میں پاکستان کی تاریخ میں اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
قونصل جنرل نے مملکت میں پاکستانی کمیونٹی کو سہولت فراہم کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک سعودی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بامعنی کردار ادا کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کی بھی تعریف کی۔ نوجوان پاکستانی طلباء نے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے۔ علاوہ ازیں پاکستان سے خصوصی طور پر ائے گلوکار فرحان تبسم نے ملی نغمے گا کر حاضرین کا جوش ولولہ بڑھایا ہے۔
تقریب کا اختتام پر کیک کاٹا گیا اور پاکستان، سعودی عرب اور کشمیری بھائیوں کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
****

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]