پریس ریلیز

جدہ میں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے دو پاکستانی سفر کاروں کو خوش آمدید کہا جنہوں نے پاکستان سے سعودی عرب تک بہترین استقامت، ثابت قدمی اور مضبوطی کے ساتھ غیر روایتی طریقوں سے پاکستان سے سعودی عرب کا سفر کیا۔ سائیکل کے ذریعے ملتان سے جدہ تک سفر کرنے والے ثاقب رحمان نے 90 دنوں میں اپنے سفر کو مکمل کیا۔ جبکہ پیدل سفر کرنے والے غازی شان نے 120 دنوں میں لاہور سے جدہ تک سفر مکمل کیا ۔
قونصل جنرل نے پاکستان سعودی عرب دوستی کے تعاون کو بڑھانے کے لئے ان کے قابل قدر کاوشوں کی تعریف کی اور انہیں تعریفی اسناد سے نوازا۔

جدہ
25 مئی 23

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ […]

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔ جدہ: 6 ستمبر 2025 – قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، جدہ نے پاکستان کے 60ویں یوم دفاع کے موقع پر ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے قومی ترانے سے ہوا۔ اس تقریب کا […]