پریس ریلیز

 جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر   کشمیر کے یوم سیاہ کی مناسبت سے  ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

 اس موقع پر صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔  پروگرام کا آغاز کشمیری عوام کی بہادرانہ جدوجہد آزادی کی مناسبت سے خصوصی دستاویزی فلم سے کیا گیا۔

   اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے جموں و کشمیر میں  بھارت کے غاصبانہ اقدامات کی مذمت کی اور  حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری عوام کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔   اور عالمی برادری سے اس اہم دیرینہ تنازعہ کے پرامن حل میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

 قونصل جنرل نے خاص طور پر برادر مملکت سعودی عرب اور او آئی سی کی کشمیر کاز کی مسلسل حمایت پر تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے حق خود ارادیت کے لیے مظلوم کشمیریوں کی حق بجانب جدوجہد میں حکومت پاکستان کی طرف سے ان کی ہر ممکن اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

   تقریب کا اختتام کشمیری عوام کے لیے خصوصی دعا سے ہوا۔

 جدہ: 28 اکتوبر 2022

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]