جدہ( پ ر)سعودی سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے ارکان نے قونصل جنرل خالد مجید سے قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ میں ملاقات کی۔ خالد مجید نے سوشل میڈیا کے سرگرم ارکان کے جذبے کی تعریف کی اور پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے میں ان کے کردار کو سراہا۔ خالد مجید کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ خصوصاََ نوجوان نسل کی ذہن سازی میں اس کا بہت اہم کردار ہے۔شرکاء کو پاکستان سے متعلق مختلف ڈاکیومنٹریز بھی دکھائی گئیں جن میں پاکستان کے سیاحتی مقامات کے علاوہ پاکستان میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق معلومات بھی شامل تھیں۔تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کرونا کی پابندیاں اٹھتے ہیں وہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 

 

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]