پریس ریلیز

جدہ 2  اگست 2023

سعودی عرب میں تعینات ہونے والے پاکستان کے نئے سفیراحمد فاروق نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد جدہ کے اپنے پہلے سرکاری دورے میں مصروف دن گزارا۔ جدہ قونصلیٹ کے افسران سے ملاقاتیں کیں۔ ذرائع ابلاع کے نمائندوں، کمیونٹی کی شخصیات ، کشمیر کمیٹی جدہ اور جموں و کشمیر کمیٹی اوورسیز کے وفد سے بھی ملاقات کی اور سوالات کے جواب دیے۔
اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے سفیر پاکستان کا خیرمقدم کیا اور انہیں قونصلیٹ کی سطح پر کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔
سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بشمول دفاعی شعبے میں بہت مضبوط ہیں
سفیر پاکستان نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا کہ’ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے حوالے سے مثبت پہلووں کو اجاگر کریں اور ایک روش تصویر پیش کریں‘۔
احمد فاروق نے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے پاکستان کےلیے مسسلسل سعودی عرب کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور سعودی قیادت کی جانب سے امت مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کو فروغ دینے کے لیے مثبت کردار کو سراہا۔
قبل ازیں سفیر پاکستان نے مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی تقریب میں شرکت کی۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا جدہ اسلامک پورٹ کا دورہ

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ * پریس ریلیز پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا جدہ کا دورہ اسلامک پورٹ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ’یاماما‘ جدہ اسلامی بندرگاہ پورٹ پر پہنچا۔ 19 جنوری 2025 کی شام کو پی این ایس یمامہ کے جہاز پر ایک استقبالیہ کا اہتمام قونصل جنرل […]

جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے نئے چانسری بلڈنگ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔

پریس ریلیز جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے نئے چانسری بلڈنگ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی میزبانی پاکستان کے قونصل جنرل جدہ جناب خالد مجید نے کی۔ اس منصوبے کا افتتاح سعودی عرب میں پاکستان کے […]

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے ساتھ ملاقات

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے ساتھ ملاقات ۔ قونصل جنرل جناب خالد مجید نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا خیرمقدم کیا، جس کی قیادت جناب ملک سہیل حسین، چیئرمین کوآرڈینیشن کر رہے تھے۔ ملاقات میں ہونے والی […]