آئی ایس ڈی بی گروپ کے چیئرمین کو  حکومت پاکستان نے تمغہ ہلالِ قائداعظم سے نوازا۔

 

جدہ: 28 مئی 2024

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر جناب احمد فاروق نے عزت مآب ڈاکٹر محمد الجاسر چیئرمین اسلامک ڈویلپمنٹ بینک IsDB) ) کو’’ہلالِ قائداعظم‘‘ میڈل پیش کیا۔ آج  یہاں جدہ میں آئی ایس ڈی بی کے ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب کے دوران یہ میڈل پیش کیا گیا۔

يہ میڈل پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ہے جو کے غیر ملکی شہریوں کو خصوصی میرٹ یا پاکستان کے لیے ان کی نمایاں خدمات پر دیا جاتا ہے۔

پاکستان کے صدر نے یہ تمغہ ڈاکٹر الجاسر کو ان کے اہم کردار اور پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت اور اہم عالمی فورمز پر حمایت میں آئی ایس ڈی بی گروپ کی قیادت کے اعتراف دیا ہے۔

تقریب میں سعودی عرب اور او آئی سی میں پاکستان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]