جدہ

پریس ریلیز

اکتوبر 25، 2021

سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع  شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو ریاض میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کی ہے۔

عمران خان  نے سعودی عرب کی ترقی میں خادم الحرمین شریفین کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے سعودی ویژن 2030 کے لیے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے گرین سعودی عرب فورم اور گرین مشرق وسطیٰ سربراہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارک باد دے دی۔
دونوں رہنماؤں نے کاربن کے اخراج میں کمی اور ماحولیاتی تحفظ کی خاطر کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطیٰ سربراہ کا انیشی ایٹو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان اور بلین ٹری سونامی کے منصوبوں میں مماثلت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سربراہ کانفرس سے موسمیاتی تبدیلی کے چینلنج سے نمٹنے کے لیے سعودی لیڈرشپ کے عزم کا واضح اظہار ہوا۔ وزیراعظم نے ان انیشی ایٹوز پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کی سعودی عرب کے ساتھ گھرے بردرانہ تعلقات اور پاکستان کی جانب سے ان تعلقات کو دی جانے والی اہمیت کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد اور سپورٹ کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کی جانب سے افغان عوام کی مشلات کو کم کرنے کے لیے سرگرم اور تعمیری انگیجمنٹ کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے افغانستان میں خراب ہوتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں انسانی بحران اور افغانستان کی معاشی طور پر معاشی گراوٹ کو روکنے کیے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بڑھانے پر زور دیا۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا جدہ اسلامک پورٹ کا دورہ

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ * پریس ریلیز پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا جدہ کا دورہ اسلامک پورٹ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ’یاماما‘ جدہ اسلامی بندرگاہ پورٹ پر پہنچا۔ 19 جنوری 2025 کی شام کو پی این ایس یمامہ کے جہاز پر ایک استقبالیہ کا اہتمام قونصل جنرل […]

جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے نئے چانسری بلڈنگ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔

پریس ریلیز جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے نئے چانسری بلڈنگ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی میزبانی پاکستان کے قونصل جنرل جدہ جناب خالد مجید نے کی۔ اس منصوبے کا افتتاح سعودی عرب میں پاکستان کے […]

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے ساتھ ملاقات

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے ساتھ ملاقات ۔ قونصل جنرل جناب خالد مجید نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا خیرمقدم کیا، جس کی قیادت جناب ملک سہیل حسین، چیئرمین کوآرڈینیشن کر رہے تھے۔ ملاقات میں ہونے والی […]