جون 15، 2021

قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ میں ورچوئل کھلی کچہری کا اہتمام

قونصل جنرل جدہ نے قونصل خانے میں ورچوئل کھلی کچہری کا اہتمام کیا۔

اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک حصے نے، خاص طور پر مکہ کے علاقے سے شرکت کی۔ قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے کارروائی کی صدارت کی، مختلف شکایات، آراء/تبصروں اور شرکاء کی تجاویز پر غور کیا۔

شرکاء کے سوالات کا محور تجدد اقامہ ، حروب تنخواہوں کی وصولی کے مسائل اور کووڈ – 19 کے تناظر میں سفری پابندیوں تھا۔ قونصل جنرل،  جناب خالد مجید نے شرکاء کو یقین دلایا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بھرپور مدد کیلئے قونصل خانہ جدہ ہر طرح سے کوشاں ہے۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔ جدہ: 6 ستمبر 2025 – قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، جدہ نے پاکستان کے 60ویں یوم دفاع کے موقع پر ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے قومی ترانے سے ہوا۔ اس تقریب کا […]

جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے “قرآن اور پیغام پاکستان” کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا

جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے “قرآن اور پیغام پاکستان” کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جہاں قاری سید صداقت علی مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیمات کی روشنی میں اسلام اور قرآن کے امن کے پیغام اور ہماری روزمرہ زندگی میں قرآن کی اہمیت کے بارے […]

پرامن جنوبی ایشیا کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی

پرامن جنوبی ایشیا کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی 22 اگست 2025 / جدہ – کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے سعودی عرب میں کشمیری کمیونٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ایک تعارفی نشست کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیرِ اہتمام منعقد […]