جدہ

6-Aug-2022

قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ میں تیسرے یوم استحصال کشمیرڈے کے موقع پرایک پر وقارتقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت قونصل جنرل خالد مجید نے کی۔

قونصل جنرل  نے کہا کہ تقریب کا مقصد کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی ہے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک کشمیرکی آزادی کے لیے لڑتے رہیں گے،ہم ہر سطح پر بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کریں گے، جس میں 5 اگست 2019ء کے بعد غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت کو ختم کیا۔تقریب میں تمام طبقہ فکر اوراہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھے گئے۔دیگر مقررین میں او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان سعید شیخ، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مسعود احمد اورچودھری خورشید احمد بھی شامل تھے۔ مقررین نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ […]