پاکستانی قونصل جنرل نے امن کے مشن پر بائیکرز کو سراہا۔

قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے آج 26 پاکستانی موٹر سائیکل سواروں کا خیرمقدم کیا جنہوں نے 22 دنوں میں پاکستان سے مملکت سعودی عرب (KSA) کا 14,000 کلومیٹر کا سفر مکمل کیا۔ لاہور میں 14 جنوری کو شروع ہونے والی موٹر بائیک مہم کا مقصد دنیا میں امن کا پیغام پہنچانا تھا ۔

قونصل جنرل نے موٹر سائیکل سواروں کی اس کاوش کو سراہا اور ان کی ہمت اور بہادری پر انہیں مبارکباد دی۔

اس سے قبل پاکستانی موٹر بائیکرز نے عمرے کی سعادت حاصل کی بعد ازاں وہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دیں گے۔aمملکت میں قیام کے دوران وہ سعودی عرب کے دیگر مقامات کا دورہ بھی کریں گے۔

جدہ
6 فروری 2023

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ […]

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔ جدہ: 6 ستمبر 2025 – قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، جدہ نے پاکستان کے 60ویں یوم دفاع کے موقع پر ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے قومی ترانے سے ہوا۔ اس تقریب کا […]