پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد۔

جدہ: 23 مارچ، 2025۔ پاکستان کے قومی دن کے موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے احاطے میں قومی پرچم بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس تقریب میں کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مزید برآں، اس اہم دن کی یاد میں صدر، وزیراعظم پاکستان اور پاکستان کے نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھے گئے۔
جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب خالد مجید نے اس موقع پر اپنے بیان میں اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط رشتوں کے بارے میں بتایا اور اسے ایک برادرانہ رشتہ قرار دیا جس کی جڑیں تاریخی پس منظر میں بہت گہری ہیں۔ اس دن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کونسل جنرل خالد مجید نے کہا کہ یہ دن بانیانِ پاکستان کی جانب سے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے ان نظریات کی عکاسی کرتا ہے جو قائداعظم محمد علی جناح نے دیے تھے۔
پاکستانی تارکین وطن کے ایک کراس سیکشن اور میڈیا کے نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا ایک تاریخی موقع ہے کیونکہ اسی دن 1940 میں قرارداد لاہور منظور ہوئی تھی۔ اس قرارداد میں اعلان کیا گیا تھا کہ ہندوستان میں مسلمان ایک الگ قوم ہیں اور اپنے لیے الگ وطن کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس قرارداد نے 1947 میں پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کی تھی۔
تقریب کا اختتام پاکستان اور امت مسلمہ کی سلامتی، فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا سے ہوا

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ […]

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔ جدہ: 6 ستمبر 2025 – قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، جدہ نے پاکستان کے 60ویں یوم دفاع کے موقع پر ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے قومی ترانے سے ہوا۔ اس تقریب کا […]