پاکستان ہاؤس جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک شاندار تقریب۔

پاکستان قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر کمیونٹی کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیا ، اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے بہبود کے لیے کاوشیں کرنے والے تمام فورمزکے عہدیداروں کو مدعو کیا گیا اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ تقریب میں کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پاکستان سے خصوصی طور پر ائے گلو کار فرحان تبسم اور جدہ میں مقیم پاکستانی گلوکار نعیم سندھی نے اپنی اواز کا جادو جگایا اور محفل کو چار چاند لگا دیے۔ قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں تمام فورمز کی حوصلہ افزائی کی اور اس بات پر زور دیا کہ اتحاد اور یگانگت سے ہی ہم اپنی منزل کو پا سکتے ہیں علاوہ ازیں انہوں نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

جدہ 14 اگست 2023

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]