جدہ، 18 اگست، 2024۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ‘حنین’ کے کمانڈر کیپٹن ہارون عزیز نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر جناب احمد فاروق، میجر جنرل احمد بن علی الدبئیس، قائد المنتقہ الغربیہ (مغربی ریجن کمانڈر)، ریئر ایڈمرل منصور بن سعود الجیاد، قائد الاستول الغربیہ (مغربی بیڑے کے کمانڈر)، پاکستان کے قونصل جنرل جناب خالد مجید، قونصل خانہ کے دیگر افسران اور کمیونٹی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔جہاز میں مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کیپٹن ہارون عزیز نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر جناب احمد فاروق، سعودی عسکری رہنماؤں اور پاکستان کے قونصل جنرل جناب خالد مجید کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے پورے دورے کے دوران عملے کی بہترین مہمان نوازی کی گئی۔سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر جناب احمد فاروق نے کہا کہ پی این ایس حنین کے دورہ سعودی عرب سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، گہری دوستی کی بنیاد پر استوار ہے، جو حکومتوں سے بڑھ کر عوام سے عوام کے مضبوط روابط تک پھیلی ہوئی ہے۔سعودی فوجی اور بحری حکام کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور پیشہ ور افراد کو پاک بحریہ کے جہاز حنین کی مختلف صلاحیتوں اور پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ پی این ایس حنین نے اپنا پہلا سفر رومانیہ سے شروع کیا، یہ ایک نیا کمیشنڈ جہاز ہے اور اسے باقاعدہ طور پر پاک بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔کیک کاٹنے اور عشائیہ کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]