پریس ریلیز

 کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں: صدر آزاد جموں و کشمیر

 جدہ : 10 اپریل 22:

 سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے بغیر نامکمل  ہیں اور ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں ۔  صدر آزاد جموں و کشمیر نے مسعود احمد پوری کی سربراہی میں جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی کے  نمائندوں اور چوہدری خورشید متیال کی سربراہی میں کشمیر کمیٹی جدہ سے ملاقات کی۔

 صدر آزاد جموں و کشمیر, جو سعودی عرب کے دورے پر ہیں, نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی قابض افواج سے بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تشدد اور خونریزی بند کرنے کا مطالبہ کرے۔  انہوں نے کہا کہ دنیا کو چاہیے کہ وہ وادی کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے مظالم کی شدید مذمت کرے۔  کشمیریوں کی آواز کو کبھی دبایا نہیں جاسکتا کیونکہ کشمیریوں کی اگلی نسل نے بھارتی جبر سے آزادی حاصل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے۔

 صدر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر حصوں میں مقیم کشمیریوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔  انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے پاس کشمیریوں کے مطالبات ماننے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں جن کی  لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]