پریس ریلیز

کشمیر کی مستقل حمایت پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں: خالد مجید

 

5-Aug-2023

 

قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ میں چوتھے یوم استحصال کشمیر کے موقع پرایک پر وقارتقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت قونصل جنرل جناب خالد مجید نے کی۔

 

قونصل جنرل نے کہا کہ تقریب کا مقصد کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی ہے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک کشمیرکی آزادی کے لیے لڑتے رہیں گے،ہم ہر سطح پر بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کریں گے، جس میں 5 اگست 2019ء کے بعد غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت کو ختم کیا۔ خالد مجید نے کشمیر کی مستقل حمایت پر سعودی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں تمام طبقہ ہائے فکر کی نمائندگی شامل تھی ۔

 

تقریب میں صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھے گئے۔دیگر مقررین میں کشمیر کمیٹی جدہ کے چیئرمین مسعود احمد پوری اور جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز (JKCO) کہ صدر سردار وقاس عنایت بھی شامل تھے۔ مقررین نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔۔علاوہ ازیں پاکستان انٹرنیشنل سکول جدہ کے طلباء نے بھی موقع کی مناسبت سے تقاریر کی۔ اس موقع پر کشمیر کے حوالے سے خصوصی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی اور ائی ایس پی ار کی طرف سے جاری کردہ نغمہ بھی پیش کیا گیا ۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا جدہ اسلامک پورٹ کا دورہ

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ * پریس ریلیز پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا جدہ کا دورہ اسلامک پورٹ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ’یاماما‘ جدہ اسلامی بندرگاہ پورٹ پر پہنچا۔ 19 جنوری 2025 کی شام کو پی این ایس یمامہ کے جہاز پر ایک استقبالیہ کا اہتمام قونصل جنرل […]

جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے نئے چانسری بلڈنگ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔

پریس ریلیز جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے نئے چانسری بلڈنگ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی میزبانی پاکستان کے قونصل جنرل جدہ جناب خالد مجید نے کی۔ اس منصوبے کا افتتاح سعودی عرب میں پاکستان کے […]

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے ساتھ ملاقات

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے ساتھ ملاقات ۔ قونصل جنرل جناب خالد مجید نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا خیرمقدم کیا، جس کی قیادت جناب ملک سہیل حسین، چیئرمین کوآرڈینیشن کر رہے تھے۔ ملاقات میں ہونے والی […]