جدہ

وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جدہ میں سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کیا۔

سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر عامر خرم راٹھور اور قونصل جنرل خالد مجید نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے شرکاء کو ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا اور اتحادی حکومت کی جانب سے ملکی معاشی اصلاحات اور استحکام کی کوششوں سے متعلق شرکاء کو اعتماد میں لیا۔ وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں یقین دلایا کہ ان کی جماعت مسلم لیگ (ن) اوورسیزپاکستانیوں کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عام انتخابات میں سابق وزیراعظم نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کرینگے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست اور برادر ملک ہے جس نے مشکل ترین حالات  میں پاکستان کی فراخدلانہ مدد کی۔ ہماری اتحادی حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ہماری حکومت پاکستان کو جلد معاشی بحران سے نکال لے گی۔

وزیر داخلہ رانا ثناء  اللہ نے کہا کہ حکومت مہنگائی میں بتدریج کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ عوام کوریلیف دینگے۔ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانی اندرون ملک بسنے والے شہریوں سے کہیں زیادہ وطن سے محبت کرنے والے ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے نادرا، پاسپورٹ اور دیگر سہولیات میں آسانیاں  پیدا کر رہے ہیں‘ ای پاسپورٹ کی سہولت کا دائرہ کار عام پاکستانی پاسپورٹ کے اجراء تک بڑھایا جا رہا ہے۔ ای پاسپورٹ سے عام پاکستانی شہریوں کیلئے بھی امیگریشن اور ویزا سہولیات میں آسانی پیدا ہوگی‘ ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کوآئندہ انتخابات میں یقینی بنائیں گے۔ وزیر داخلہ نے بیرون ملک پاکستانیوں کو انکے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

16 Aug 2022

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر جدہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر جدہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد جدہ، 14 اگست 2025: پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ کی زیرِ تعمیر چانسری عمارت میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید […]

ـ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر کے مسئلے پر کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت فراہم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے، یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مقررین کا خطاب

پریس ریلیز ـ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر کے مسئلے پر کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت فراہم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے، یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مقررین کا خطاب جدہ: 05 اگست، 2025 – یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے […]

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد۔ جدہ: 23 مارچ، 2025۔ پاکستان کے قومی دن کے موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے احاطے میں قومی پرچم بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس تقریب میں کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مزید برآں، اس اہم دن […]