پریس ریلیز

جدہ میں پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ میں ایک سادہ اور خوبصورت پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں پاکستان کی علاقائی اور عالمی اہمیت ،اس کی تاریخ، جیو اسٹریٹجک مقام اور بھرپور انسانی و قدرتی وسائل کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک کے موجودہ چیلنجز سے آگاہ ہے اور پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھنے کے لیے معاشی اصلاحات کا ایک جامع مجموعہ اپنایا ہے۔

قونصل جنرل نے سعودی عرب اور پاکستان کے مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا اور پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں پاکستانی کمیونٹی کی شراکت کی تعریف کی۔ تقریب میں سابق سعودی سفارتکار اور اسکالر ڈاکٹر علی الغامدی اور اسلام آباد میں سعودی سفارتکار سابق دفاعی مشیر عبداللہ بن سعید الغامدی کے خصوصی پیغامات بھی دکھائے گئے۔

تقریب کا اختتام کیک کاٹنے اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔ کورونا کی صورتحال اور مقامی پابندیوں کی وجہ سے شرکا کی تعداد کو محدود رکھا گیا تھا۔

14-08-2021

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ […]

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔ جدہ: 6 ستمبر 2025 – قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، جدہ نے پاکستان کے 60ویں یوم دفاع کے موقع پر ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے قومی ترانے سے ہوا۔ اس تقریب کا […]