پریس ریلیز

جدہ، 23ستمبر، 2022  جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب خالد مجید نے سعودی عرب کے 92ویں قومی دن کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر ایک پر وقار  استقبالیہ کا اہتمام کیا۔  اس تقریب میں اعلیٰ سطح کے سفارت کار، معروف پاکستانی اور سعودی کاروباری شخصیات، پاکستانی اور سعودی کمیونٹی کے ارکان اور سعودی اور پاکستانی میڈیا کے نمائندگان موجود تھے۔

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جناب فرید الحزمی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ دیگر شرکاء میں شہزادی جوہرہ، ڈائریکٹر جنرل منسٹری آف میڈیا عبدالخالق زھرانی، اور جدہ چیمبر آف کامرس کے اعلی عہدے داران شامل تھے۔

قونصل جنرل نے اس موقع پر سعودی عرب کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی اور سعودی عرب کے ساتھ قریبی اور برادرانہ تعلقات کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خطہ اور عالمی امن و استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں اور ہم باہمی اہداف اور وژن کا اشتراک کرتے ہیں اور آنے والے سالوں میں مضبوط شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پر امید ہیں۔
سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے پاکستانی سیلاب زدگان کی بے بھرپور مدد اور تعاون کو سراہتے ہوئے قونصل جنرل نے کہا کہ سعودی عرب کے عوام اور حکومت نے ہمیشہ ضرورت کے وقت پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد اس ہی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ KSA ریلیف فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالیں، جو کہ متاثرہ لوگوں کی زندگیوں کی تعمیر نو میں معاون ثابت ہوگا۔ قونصل جنرل نے گزشتہ کئی دہائیوں میں سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں کے مثبت کردار کا بھی تذکرہ کیا۔ تقریب کا اختتام سیلاب زدگان کے لیے اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا، بعد ازاں سعودیہ کے قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ نے عید کی چھٹیوں کے بعد پہلے دن آنے والے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ عید کی مبارکباد اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ نے عید کی چھٹیوں کے بعد پہلے دن آنے والے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں  کے ساتھ عید کی مبارکباد اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ قونصلیٹ کے عملے نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور آنے والے کمیونٹی ممبران کو مٹھائی اور چائے پیش کی۔ قونصلیٹ کے عملے نے ہم […]

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان باضابطہ ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم جناب محمد شہباز شریف نے آج الصفاء پیلس مکہ المکرمہ میں ایک باضابطہ ملاقات کی۔ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان باضابطہ ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے […]

سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیرعزت مآب احمد فاروق نے سعودی عرب کےشاہی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو اپنی اسناد پیش کیں۔

سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیرعزت مآب احمد فاروق نے جدہ کے سلویٰ پیلس میں سعودی عرب کےشاہی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو اپنی اسناد پیش کیں۔