جدہ

جون 3، 2021

سفیر ڈاکٹر حمد صالح ال یحییٰ کی سربراہی میں سعودی سرمایہ کاروں کے وفد نے 3 جون 2021 کو قونصل جنرل سے ملاقات کی۔

وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع اور ترقی پذیر شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفد کو بتایا گیا کہ پاکستان سیالکوٹ انڈسٹری سے دنیا کے مشہور فٹ بال تیار کرنے والا ملک ہے اور باقاعدگی سے فیفا ورلڈ کپ کے لیےفٹ بال فراہم کرتا ہے۔

وفد نے ہاؤسنگ، مینوفیکچرنگ، پیکیجنگ، گلابی نمک، سیاحت اور کھیل جیسے شعبوں میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

قونصل جنرل نے پاکستان میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے لیے سرمایہ کاری کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

وفد کو 2018 میں ماسکو میں منعقدہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران استعمال ہونے والے “ٹیل اسٹار” فٹ بال کا ایک یادگاری تحفہ پیش کیا گیا اور پاکستان کی جزاء فوڈ کمپنی کی جانب سے کچھ تحائف بھی پیش کیے گئے جو سعودی عرب میں گلابی نمک کے ساتھ بسکٹ اور دیگر مصالحے فراہم کرتی ہے۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ […]