جدہ ۔ 28 اپریل 2024 سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کے معاملے اور کشمیر کے مسئلے کے پر امن حل کیلئے ہر فورم پر پاکستان کی بھر پور حمائت کی ہے جسکے لئے مقبوضہ کشمیر کی تنظیمیں سعودی قیادت کی شکر گزار ہیں یہ بات جدہ میں تحریک آزادی کشمیر پر کام کرنے والے چیئرمین عالمی فورم انصاف وامن واشنگٹن ڈاکٹر غلام نبی فائی نے جدہ میں 28 اپریل2024 کو قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر پاکستانی اور کشمیر کمیونٹی سے اپنے خطاب میں کہی۔

تقریب میں بڑے پیمانے پر مقامی سعودی تجار، اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سعودی افراد اور پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر فائی کو جدہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کیلئے طویل جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، تقریب سے سعودی سفارت خانہ اسلام آباد میں سابق ملٹری اتاشی جنرل (ر) عبداللہ سعید الغامدی نے اپنے خطاب میں بھارتی بی جے پی، آر ایس ایس کی جانب سے کشمیری مجاہدین پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ آج یہودی بھی فلسطین میں وہی کام کررہے ہیں جو بھارتی حکومت کشمیر میں کام کررہی ہے۔ تقریب سے سعودی بزنس مین سالم القحطانی نے بھی اپنے خطاب میں کشمیریوں کی بھرپورحمائت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کو کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل کیلئے مضبوط لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا۔

مہمان خصوصی ڈاکٹرغلام نبی فائی نے اپنے تفصیلی خطاب میں کہا کہ ہندوستان نے سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کو ماننے سے انکار کیا ہے جس میں کشمیریوں کو حق خود اختیاری دینے کی قراردادیں 1948ء میں منظور کی گئیں تھیں انہوں نے کہا کہ آج مسلمان دنیا کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے آج مسئلہ فلسطین، کشمیر، شام، افغانستان کے مسلمانوں کی بھی مسئلہ جہاں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جارہا ہے۔

ڈاکٹر فائی نے کہا غزہ کے بچوں کی بلکتی سسکیاں ہمیں سونے نہیں دیتیں انکی دیکھ بھال بھی مسلمان دنیا کا فرض ہے آج مودی سرکار علاقے میں ایک دہشت گرد ریاست بن چکی ہے اور مشرق وسطی کا امن اسرائیل تباہ کررہا ہے ڈاکٹر فائی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک مرتبہ پھر کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا ہے پاکستان نے ہمیشہ بات چیت سے مسئلے کے حل زور دیا ہے مگر بھارت دہشت گردی سے نہ صرف کشمیر بلکہ بھارت کے اندر بسنے والوں پر ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہاہے انکے مذہبی معاملات میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے مساجد منہدم کررہا ہے او آئی سی ، اور دیگرعالمی اداروں کو اسطرف فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

اوآئی سی ہمیشہ کشمیر کو اپنی قراردادوں میں شامل رکھتی ہے جسکے لئے کشمیری سعودی قیادت اور او آئی سی ممالک کے شکر گزار ہیں۔ تقریب سے ڈاکٹر فیض العابدين چئیرمین، چئیرمین جموں وکشمیر پیپلز فریڈم اور سابق کنونیئر آل پاکستان حریت کانفرنس محمد فارو ق رحمانی، کشمیر کمیٹی جدہ مسعود احمد پوری اور سردار وقاص عنائت صدر جموں وکشمیر  اؤورسیز کمیونٹی نے بھی خطاب کیا ۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]