پریس ریلیز
ـ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر کے مسئلے پر کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت فراہم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے، یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مقررین کا خطاب
جدہ: 05 اگست، 2025 –
یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد بھارتی مظالم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔ اس دن بھارت نے باضابطہ طور پر بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کر کے جبرآ مرکزی حکوت بنائی تھی ۔
تقریب کا مرکزی پروگرام قونصلیٹ جنرل کے احاطے میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جن میں کشمیری عوام کے ساتھ اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ مزید برآں، بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس سے تقریب میں موجود شرکاء کو کشمیری عوام کو درپیش مشکلات کا جامع انداز میں ادراک ہوا۔
تقریب سے خطاب کرنے والوں میں قونصل جنرل پاکستان جناب خالد مجید، او آئی سی جدہ کے لیے پاکستان کے مستقل نمائندے جناب سید فواد شیر، چیئرمین کشمیر کمیٹی جدہ جناب مسعود احمد پوری اور چیئرمین جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز انجینئر عارف مغل شامل تھے۔
مقررین نے اپنے خطابات میں مسئلہِ کشمیر کی بنیاد اور مقبوضہ علاقے کی موجودہ صورتحال کو اجاگر کیا ۔ 5 اگست 2019 کو بھارت کی غیر قانونی، غیر اخلاقی اور یکطرفہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی اور کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ تقریب میں مملکتِ سعودی عرب اور او آئی سی کے مثبت کردار کو سراہا گیا اور مسئلہ کشمیر کے پرامن اور پائیدار حل کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
تقریب میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے مختلف طبقات کے افراد کے ساتھ ساتھ مقامی میڈیا کے نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا اختتام کشمیری شہداء کے ایصالِ ثواب، مسئلہ کشمیر کے جلد از جلد پُرامن حل اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا پر ہوا۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر جدہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر جدہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد جدہ، 14 اگست 2025: پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ کی زیرِ تعمیر چانسری عمارت میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید […]

ـ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر کے مسئلے پر کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت فراہم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے، یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مقررین کا خطاب

پریس ریلیز ـ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر کے مسئلے پر کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت فراہم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے، یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مقررین کا خطاب جدہ: 05 اگست، 2025 – یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے […]

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد۔ جدہ: 23 مارچ، 2025۔ پاکستان کے قومی دن کے موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے احاطے میں قومی پرچم بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس تقریب میں کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مزید برآں، اس اہم دن […]