قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ نے کمیونٹی ممبران سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

 جدہ 29-اگست-22

 پاکستانی قونصلیٹ جنرل جدہ نے سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کے لیے سعودی عرب کے ویسٹرن ریجن میں مقیم  پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کو آگاہی اور امداد کی ترغیب دینے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔  پاکستان میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔  حکومت پاکستان پہلے ہی بین الاقوامی امداد کی اپیل کر چکی ہے۔

 قونصل   جنرل جناب خالد مجید  نے کمیونٹی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے دل کھول کر عطیات دیں، اور امدادی سرگرمیوں  میں بھرپور حصہ لیں۔  قونصلیٹ جنرل  امدادی سرگرمیوں کو موثر بنانے کے لیے سعودی عرب میں مختلف پاکستانی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، اور   سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ایک فنڈ قائم بھی کیا ہے۔

Event Gallery