جدہ

پریس ریلیز

جولائی 13 ، 2021

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے خصوصی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کشمیر کمیٹی جدہ اور جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی کے منتخب اراکین نے 13 جولائی 1931 کے تاریخی دن کے موقع پر تقریب میں شرکت کی جس میں 22 بہادر کشمیریوں کو سفاک ڈوگرہ فورسز نے اذان دیتے ہوئے شہید کر دیا تھا۔

اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ کشمیری بھائیوں کی منصفانہ جدوجہد کو سال کا ایک ایک دن یاد رکھا جاتا ہے۔

 انہوں نے پاکستان کے اس موقف کو دہرایا کہ مسئلہ کشمیر غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں جس کاوعدہ اقوام متحدہ کی متواتر قراردادوں کے ذریعے عالمی برادری نے کشمیری عوام سے کیا تھا۔

تقریب کا اختتام کشمیری عوام کی فلاح و بہبود اور حق خودارادیت کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد کی کامیابی کے لیے اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا۔

Event Gallery