August 19, 2024

 جدہ-  قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے ہوٹل سپلائی اینڈ ہاسپیٹلیٹی نمائش کا دورہ کیا۔

قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے جدہ ہلٹن ہوٹل میں منعقدہ ہوٹل سپلائی اینڈ ہاسپیٹلیٹی نمائش کے دوسرے ایڈیشن کے افتتاحی اجلاس کا دورہ کیا۔ اس ایونٹ نے کاروباری برادری اور نمائش کنندگان کی طرف سے نمایاں توجہ حاصل کی ہے .اس تقریب میں پاکستانی صنعت کاروں اور پروڈیوسرز بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔ پاکستانی نمائش کنندگان نے سعودی مارکیٹ پر اپنے مضبوط اعتماد کا اظہار کیا اور وہ نمائش کے دوران بڑے کاروباری سودوں کے منتظر ہیں۔ قونصل جنرل جناب خالد مجید نے مختلف پاکستانی سٹالز کا دورہ کیا اور نمائش کنندگان سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں پاکستان قونصلیٹ اور اس کے کمرشل سیکشن کی جانب سے سعودی مارکیٹ میں پاکستانی کاروبار کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جدہ میں پاکستان کی قونصل کمرشل محترمہ سعدیہ خان بھی قونصل جنرل کے ہمراہ تھیں اور انہوں نے نمائش کنندگان کو پاکستان قونصلیٹ جدہ کے کمرشل سیکشن کے ذریعے پاکستانی کاروبار کے لیے دستیاب تعاون اور خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ سفارتکاروں اور جدہ کی تاجر برادری کے کئی معززین اس نمائش کا دورہ کر رہے ہیں اور اپنی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ جدہ ویژن ایکسپو اور کانفرنسز کی انتظامیہ نے قونصل جنرل جناب خالد مجید کو نمائش کے دائرہ کار، امکانات اور پاکستان سے آنے والے شرکاء کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]