جدہ

جولائی 6، 2021

قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے کمرشل سیکشن کی ٹیم اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ 6 جولائی 2021 کو مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے مکہ چیمبر کے چیئرمین جناب شیخ ہشام محمد کاکی اور چیمبر کے دیگر اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی۔

قونصل جنرل نے ستمبر 2021 میں مکہ چیمبر میں منعقد ہونے والی دو ہفتے طویل ایکسپو میں پاکستان کو نمائش کنندہ کے طور پر منتخب کرنے پر چیئرمین اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

 قونصل جنرل نے چیئرمین کو یقین دلایا کہ پاکستانی کمپنیاں دوطرفہ تجارتی ترقی اور مملکت کے ساتھ کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے موقع کے طور پر ایکسپو میں حصہ لینے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے چیئرمین کو بتایا کہ قونصلیٹ جنرل نے پہلے ہی پاکستانی کمپنیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایکسپو میں نمائش کے لیے نمونہ جات اور بروشر فراہم کریں۔

علاوہ ازیں قونصل جنرل اور چیئرمین نے مشترکہ تجارتی فروغ کی سرگرمیوں کو منظم کرنے اور دونوں ممالک کی کمپنیوں کی قونصلیٹ جنرل آف پاکستان اور مکہ مکرمہ چیمبر کے زیراہتمام مشترکہ منصوبوں کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے ساتھ ملاقات

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے ساتھ ملاقات ۔ قونصل جنرل جناب خالد مجید نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا خیرمقدم کیا، جس کی قیادت جناب ملک سہیل حسین، چیئرمین کوآرڈینیشن کر رہے تھے۔ ملاقات میں ہونے والی […]

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید پاکستانی طلباء کے ساتھ روبرو ہوے

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید پاکستانی طلباء کے ساتھ روبرو ہوے۔ قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید مکہ مکرمہ کی ام القریٰ یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کے ساتھ روبرو ہوے۔۔ ملاقات میں سعودی عرب میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ اسکالرشپ […]

جدہ میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے 27 اکتوبر کو پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم سیاہ کشمیر کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پاکستانی/کشمیری کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز صدر، وزیر اعظم اور پاکستان کے وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر ہوا۔ او آئی سی […]