جدہ

پریس ریلیز

جولائی8، 2021

قونصل جنرل جناب خالد مجید نے قونصلیٹ جنرل کی کمرشل ٹیم کے ہمراہ جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے چیئرمین جناب یوسف ناگی اور دیگر ممبران سے ملاقات کی۔

چیئرمین نے قونصل جنرل اوران کی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی تعلقات اور وژن 2030 کے تحت نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین نے بتایا کہ جے سی سی آئی مملکت کا قدیم ترین چیمبر ہے اور اسے پاکستان کے ساتھ گہرے اور تاریخی تجارتی تعلقات رکھنے کا اعزاز حاصل ہے۔

قونصل جنرل نے چیئرمین جے سی سی آئی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان کی کاروباری شخصیات کو مملکت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا جو کہ پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے کاروباری اور تجارتی اداروں کے درمیان ورچوئل ویبنارز اور آن لائن میٹنگز کے ذریعے کوویڈ کے ان آزمائشی اوقات میں دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]