پریس ریلیز

 6 ستمبر 2021

 قونصل جنرل پاکستان جدہ کے زیراہتمام پاکستان کے56 ویں  یوم دفاع کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصلیٹ کے افسران  کمیونٹی کے ممبران اور  تینوں مسلح افواج کے نمائندگان  نے  شرکت کی-

 تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا بعد ازاں پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے بجائے گئے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کرسنائے گئے.  سکول کے طلباء نے موقع کی مناسبت سے تقاریر کیں۔

 قونصل جنرل جناب خالد مجید نے پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عزم و ہمت کی وہ لازوال داستان ہیں جس کی نظیر ملنا مشکل ہے۔  تقریر کے اختتام پر پر شہدائے پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

***

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر جدہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر جدہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد جدہ، 14 اگست 2025: پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ کی زیرِ تعمیر چانسری عمارت میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید […]

ـ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر کے مسئلے پر کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت فراہم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے، یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مقررین کا خطاب

پریس ریلیز ـ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر کے مسئلے پر کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت فراہم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے، یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مقررین کا خطاب جدہ: 05 اگست، 2025 – یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے […]

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد۔ جدہ: 23 مارچ، 2025۔ پاکستان کے قومی دن کے موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے احاطے میں قومی پرچم بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس تقریب میں کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مزید برآں، اس اہم دن […]