جدہ

پریس ریلیز

اکتوبر 25، 2021

وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو موسمیاتی تبدیلی کیخلاف جنگ میں خیالات ،مہارت اور ٹیکنالوجی کا اشتراک جاری رکھنا چاہیے ۔

وزیراعظم عمران خان اور امریکی سینیٹر جان کیری کی ملاقات مڈل ایسٹ گرین انیشئیٹو سمٹ کی سائید لائن پر  سعودی عرب  میں ہوئی،وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں اپنے نقطہ نظر سے آگاہ  کرتےہوئے کہا کہ  موسمیاتی تبدیلی خطرے کے خلاف قومی اور عالمی سطح پر  مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ۔

وزیراعظم نے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے سمیت ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستانی اقدامات سے بھی جان کیری کو آگاہ کیا ،انہو ں نے  “یو ایس پاکستان کلائمیٹ اینڈ انوائرمنٹ ورکنگ گروپ” کے افتتاحی اجلاس پر بھی  اطمینان کا اظہار کیا ،جان کیری نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں ، دو طرفہ تعلقات، آب و ہوا اور ماحولیات میں مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات کی تعریف کی اور  بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یو این ایف سی سی سی کانفرنس آف پارٹیز میں موسمیاتی کارروائی پر وسیع عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ  پاکستان اور ترقی پذیر دنیا میں موسمیاتی تخفیف ، لچک اور موافقت میں سرمایہ کاری کی حمایت کی جانی چاہئے، دونوں فریقین نے  تعاون کے ایک مؤثر فریم ورک کے لیے قریبی رابطے پر اتفاق کیا ۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]