جدہ

جنوری 24، 2022

وزیر اعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی کی قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، جدہ میں کمیونٹی سے بات چیت

وزیر اعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی محمد ایوب آفریدی نے آج قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کی۔

بات چیت کے دوران اے پی ایم او پی نے اس بات پر زور دیا کہ اوورسیز پاکستانی وزیراعظم کے دل کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر حیدر علی، ایم این اے اور ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور صالح محمد خان سواتی، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری، واپڈا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر جدہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر جدہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد جدہ، 14 اگست 2025: پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ کی زیرِ تعمیر چانسری عمارت میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید […]

ـ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر کے مسئلے پر کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت فراہم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے، یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مقررین کا خطاب

پریس ریلیز ـ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر کے مسئلے پر کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت فراہم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے، یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مقررین کا خطاب جدہ: 05 اگست، 2025 – یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے […]

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد۔ جدہ: 23 مارچ، 2025۔ پاکستان کے قومی دن کے موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے احاطے میں قومی پرچم بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس تقریب میں کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مزید برآں، اس اہم دن […]