وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات

18 جنوری 2023 –
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ملاقات

اپنے خطاب کے دوران وفاقی وزیر نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی فراخدلانہ حمایت پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے گرانقدر کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی وژن 2030 انتہائی قابل تحسین ہے۔

ساجد طوری نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، خصوصاً جو سعودی عرب میں مقیم ہیں, کے مفادات کا خیال رکھنے اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے جاری کوششوں سے سامعین کو آگاہ کیا ۔ وزیر مملکت کا دورہ سعودی عرب دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مضبوط تر بنانے کی کی کوششوں کا حصہ ہے۔
تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانیوں نے اس پر وقار تقریب میں شرکت کی ۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]