وفاقی وزیر مزہبی امور کا حج انتظامات پراطمینان کااظہار

 

21 مئی 2024 پاکستان کے وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے آج یہاں جدہ کے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف حج مشن میں میڈیا کمیونٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران وزیر نے حکومت پاکستان کی طرف سے مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اپنے عازمین کے لیے کیے گئے مجموعی حج انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستانی حج کی تاریخ میں پہلی بار مدینہ منورہ میں عازمین کی تمام رہائشیں مسجد نبوی کے قریب واقع ’مرکزیہ‘ کے اندر مہیا کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے اخراجات کے باوجود اس سال حج گزشتہ سال کے حج سے سستا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار تمام سرکاری عازمین کو مناسک حج کے دوران مقدس مقامات تک ٹرین کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔ وزیر سالک حسین نے کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر کیٹرنگ سروسز اور کھانے کے انتظامات کا دورہ کیا اور حجاج کرام سے بات چیت کے دوران انتظامات کو تسلی بخش پایا۔

بات چیت کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمان نے بتایا کہ وزارت مزہبی امور حجاج کی سہولت اور رہنمائی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال پر اپنی توجہ بڑھا رہی ہے اور پہلی بار حجاج کی سہولت کے لیے ایک حج ایپ لانچ کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل حج جناب عبدالوہاب سومرو نے کہا کہ حج انتظامات مسلسل بہتری کا عمل ہے اور ہمارے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین جن کے پاس اوورسیز پاکستانیز کی وزارت کا اضافی قلمدان بھی ہے نے اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور بیرون ملک ملازمت کے لیے انسانی وسائل کی ترقی کو بہتر بنانے کی ضرورت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

***

 

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے نئے چانسری بلڈنگ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔

پریس ریلیز جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے نئے چانسری بلڈنگ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی میزبانی پاکستان کے قونصل جنرل جدہ جناب خالد مجید نے کی۔ اس منصوبے کا افتتاح سعودی عرب میں پاکستان کے […]

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے ساتھ ملاقات

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے ساتھ ملاقات ۔ قونصل جنرل جناب خالد مجید نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا خیرمقدم کیا، جس کی قیادت جناب ملک سہیل حسین، چیئرمین کوآرڈینیشن کر رہے تھے۔ ملاقات میں ہونے والی […]

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید پاکستانی طلباء کے ساتھ روبرو ہوے

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید پاکستانی طلباء کے ساتھ روبرو ہوے۔ قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید مکہ مکرمہ کی ام القریٰ یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کے ساتھ روبرو ہوے۔۔ ملاقات میں سعودی عرب میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ اسکالرشپ […]