پریس ریلیز

پاکستانی سیکرٹری ثقافت، فارینہ مظہر کی سعودی ثقافت سے منسلک اہم شخصیات سے ملاقات۔

پاکستان کی سیکرٹری ثقافت و قومی ورثہ، فارینہ مظہر، جو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں، نے سعودی فن و ثقافت سے وابستہ تین اہم شخصیات سے ملاقات کی۔ جن میں عبدالرؤف خلیل میوزیم جدہ کے ناظم الامور یوسف کیکی۔ سعودی عربین سوسائٹی آف کلچر اینڈ آرٹس جدہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد آل صبیح
اور بین الاقوامی شہرت یافتہ اور لیجنڈری سعودی فوٹوگرافر خالد خضر ہیں جن کے کریڈٹ پر تقریبا 20 لاکھ سے زیادہ معرکۃ الآراء تصاویر ہیں۔

وفاقی سیکریٹری کے دورے کا مقصد ان جحتوں کو تلاش کرنا تٹ جن کے ذریعے پاکستان اور سعودی عریبیہ کے ثقافتی تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جا سکے اور آئندہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک ایک دوسرے سے ثقافت کے ضمن میں مستفید ہو سکیں۔

 

جدہ
25 جنوری 2023

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ […]

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں 60 واں یوم دفاع منایا گیا۔ جدہ: 6 ستمبر 2025 – قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، جدہ نے پاکستان کے 60ویں یوم دفاع کے موقع پر ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے قومی ترانے سے ہوا۔ اس تقریب کا […]