پریس ریلیز

پاکستانی قونصل خانہ میں یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی/ کشمیری کمیونٹی کے ممبران کے علاوہ پاکستانی اور عرب میڈیا کے نمائندوں نے  بھی شرکت کی۔تقریب  میں صدر پاکستان ، وزیراعظم پاکستان   اور وزیر خارجہ کے الگ الگ پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔تقریب کے شرکاء  سے عبداللہ الغامدی، بریگیڈیئر جنرل (ر)  امل،  چیئرمین کشمیر کمیٹی مسعود پوری،  چیئرمین جموں اینڈ کشمیر اوورسیز کمیونٹی چوہدری خورشید مٹیال پاکستانی سکالر ڈاکٹر راسخ الشمر اور قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر عبداللہ الغامدی اور پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سابق سفیر عل عوض عسر کے ویڈیو پیغامات بھی بھی سنائے گئے۔شرکاء نے بھارت کے غاصبانہ  اور ظلم اور ناانصافی پر مبنی  اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا  اور کشمیر کے غیور  عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کشمیر کے مسئلے کو  اقوام متحدہ   کی قراردادوں کے مطابق جلد از جلد حل کیا جائے۔

05-08-2021

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]