پریس ریلیز

جدہ: 15 ستمبر 2022

پاکستان اور سعودی عرب کے قومی دنوں کی مناسبت سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ نے سعودی عربین سوسائٹی آف آرٹ اینڈ کلچر میں ایک ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا۔

اس ثقافتی تقریب کا انعقاد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے ثقافتی ورثے کی نمائش کے لیے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اعلیٰ سطح کے سفارت کار، معروف پاکستانی اور سعودی کاروباری شخصیات، پاکستانی اور سعودی کمیونٹی کے ارکان اور سعودی اور پاکستانی میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

تقریب کا آغاز پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانوں سے کیا گیا۔ مہمان خصوصی، سعودی عربین سوسائٹی آف آرٹ اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر جنرل محمد آل صبیح نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط رشتے کو سراہا اور لوگوں کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب اور ان کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سعودی عرب کی حیثیت سے میں یقین دلاتا ہوں کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا اور اس بحران سے نکلنے کے لیے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گا۔

قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے اپنے خطاب میں سفارت کاری میں فن اور ثقافت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہر سطح پر بہترین تعلقات اور تعاون موجود ہے۔ انہوں نے پاکستانی سیلاب زدگان کی بے پناہ مدد اور تعاون پر سعودی عرب کی حکومت کی تعریف کی اور شرکاء پر زور دیا کہ وہ KSA ریلیف فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالیں۔ قونصل جنرل نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خطہ اور دنیا میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار کی بھی تعریف کی۔

اس تقریب میں پاکستان اور سعودی عرب کے مصورین کے فن پاروں کی نمائش اور پاکستان اور سعودی عرب
کی ثقافتی موسیقی کے رنگ بکھیرے گئے۔ اس موقع پر روایتی پاکستانی ملبوسات کی نمائش بھی کی گئی، جو سعودیوں میں بہت مقبول ہیں۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔ تقریب کا اختتام کیک کاٹا گیا ۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیرعزت مآب احمد فاروق نے سعودی عرب کےشاہی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو اپنی اسناد پیش کیں۔

سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیرعزت مآب احمد فاروق نے جدہ کے سلویٰ پیلس میں سعودی عرب کےشاہی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو اپنی اسناد پیش کیں۔  

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد۔ یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر قونصلیٹ جنرل کے احاطے میں قومی پرچم کشائی کی گئی جب کہ پس منظر میں قومی ترانہ بجایا گیا اور کمیونٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد۔ یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر قونصلیٹ جنرل کے احاطے میں قومی پرچم کشائی کی گئی جب کہ پس منظر میں قومی ترانہ بجایا گیا اور کمیونٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مزید برآں، اس اہم دن کی یاد میں پاکستان کے […]

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد۔

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد۔   یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر قونصلیٹ جنرل کے احاطے میں قومی پرچم کشائی کی گئی جب کہ پس منظر میں قومی ترانہ بجایا گیا اور کمیونٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مزید برآں، اس اہم دن کی یاد میں پاکستان […]