پریس ریلیز

وطن کی مٹی گواہ رہنا!

جدہ-6 ستمبر 2023

۔پاکستان کے 58 ویں یوم دفاع  کی مناسبت سے  قونصلیٹ جنرل  آف پاکستان جدہ میں  ایک سادہ اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں  وطن کی مٹی پہ جانثار کرنے والے شہداء  کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا

اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے نہایت عقیدت و احترام سے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔بعد ازاں صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ اس کے بعد ائی ایس پی ار کی جانب سے خصوصی طور پر جاری کردہ نغماتی ویڈیو دکھائی گئی۔

قونصل جنرل  جناب خالد مجید    نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی مسلح افواج کے بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کو سراہا اور ان کے بہادر خاندانوں کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر شہداء کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]