پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر جدہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد
جدہ، 14 اگست 2025: پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ کی زیرِ تعمیر چانسری عمارت میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے تقریب کی قیادت کی۔ بڑی تعداد میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے جوش و جذبے کے ساتھ اس لمحے کو دیکھا جب قومی ترانہ کی دھن میں قومی پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری، وزیرِاعظم جناب میاں محمد شہباز شریف اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ پاکستان سکول کے طلباء نے ولولہ انگیز تقاریر کیں جن میں پاکستان کی شاندار تاریخ اور ثقافتی ورثے سمیت نمایاں کارناموں کو اجاگر کیا گیا۔
اپنے خطاب میں قونصل جنرل جناب خالد مجید نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بانیانِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے حالیہ “معرکۂ حق” میں حاصل ہونے والی شاندار کامیابی کو تاریخ کا سنہری باب قرار دیا جب قوم نے ایک مشکل امتحان میں سرخرو ہو کر دنیا کو اپنی حیثیت ایک خودمختار قوم کے طور پر منوایا۔ انہوں نے سعودی عرب کی قیادت اور عوام کا اس جنگ میں سفارتی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ قونصل جنرل نے جدہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی اقتصادی ترقی اور دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستانی کمیونٹی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
تقریب کا اختتام خوشگوار ماحول میں ہوا، جس میں کیک کاٹا گیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ پاکستان اور سعودی عرب کی خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی جو اپنی آزادی کی جدوجہد میں قابض افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی نئی چانسری عمارت عنقریب کھول دی جائے گی جو کمیونٹی کے لیے مزید بہتر سہولیات اور خدمات فراہم کرے گی۔ اسی لیے اس سال کی پرچم کشائی کی تقریب پاکستانی کمیونٹی اور مشن کے لیے سعودی عرب میں خاص اہمیت کی حامل رہی

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے “قرآن اور پیغام پاکستان” کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا

جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے “قرآن اور پیغام پاکستان” کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جہاں قاری سید صداقت علی مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیمات کی روشنی میں اسلام اور قرآن کے امن کے پیغام اور ہماری روزمرہ زندگی میں قرآن کی اہمیت کے بارے […]

پرامن جنوبی ایشیا کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی

پرامن جنوبی ایشیا کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی 22 اگست 2025 / جدہ – کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے سعودی عرب میں کشمیری کمیونٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ایک تعارفی نشست کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیرِ اہتمام منعقد […]

جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب خالد مجید نے جدہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقدہ ہوٹل سپلائی اینڈ ہاسپیٹالیٹی ایکسپو کے تیسرے ایڈیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے مختلف پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا اور نمائش کنندگان سے ملاقات کی ۔ سعودی مارکیٹ میں نئے آنے والے پاکستانی کاروباری شخصیات کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ یہ نمائش 18 تا 20 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔

جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب خالد مجید نے جدہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقدہ ہوٹل سپلائی اینڈ ہاسپیٹالیٹی ایکسپو کے تیسرے ایڈیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے مختلف پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا اور نمائش کنندگان سے ملاقات کی ۔ سعودی مارکیٹ میں نئے آنے والے پاکستانی کاروباری […]