جدہ

پریس ریلیز

ستمبر 9 ، 2021

عزت مآب چیئرمین سینیٹ آف پاکستان، جناب محمد صادق سنجرانی دس رکنی وفد کے ہمراہ 8 ستمبر 2021 بروز بدھ جدہ پہنچے۔

رائل ٹرمینل پر متعلقہ سعودی حکام اور قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید نے چیئرمین کا استقبال کیا۔ اسی شام چیئرمین نے عمرہ ادا کیا۔ وہ مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول (ص) پر سلام بھی ادا کرنے جائیں گے۔

چیئرمین مملکت سعودی عرب کے چار روزہ دورے پر ہیں اور 12 ستمبر 2021 کی صبح پاکستان واپس آئیں گے۔

Event Gallery