09 مارچ ۔2021

وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق ، قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ نے آج آن لائن (کھلی کچہری) کا انعقاد کیا۔
قونصل جنرل خالد مجید نے اس کھلی کچحری کی صدارت کی ، شرکاء کی مختلف شکایات ، آراء اور مشورے سنے۔ اور موقع پر ہی احکامات جاری کۓ۔ انہوں نے کمیونٹی کو قونصل خانے کے مغربی خطے میں مقیم پاکستانیوں کی بہترین ممکنہ سہولت فراہم کرنے میں قونصل خانے کے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
شرکاء کے زیادہ تر سوالات خروج نہا‏ئی ، دوبارہ ملازمت اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق تھے۔ اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے ساتھ ملاقات

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے ساتھ ملاقات ۔ قونصل جنرل جناب خالد مجید نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا خیرمقدم کیا، جس کی قیادت جناب ملک سہیل حسین، چیئرمین کوآرڈینیشن کر رہے تھے۔ ملاقات میں ہونے والی […]

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید پاکستانی طلباء کے ساتھ روبرو ہوے

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید پاکستانی طلباء کے ساتھ روبرو ہوے۔ قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید مکہ مکرمہ کی ام القریٰ یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کے ساتھ روبرو ہوے۔۔ ملاقات میں سعودی عرب میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ اسکالرشپ […]

جدہ میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے 27 اکتوبر کو پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم سیاہ کشمیر کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پاکستانی/کشمیری کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز صدر، وزیر اعظم اور پاکستان کے وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر ہوا۔ او آئی سی […]