پریس ریلیز

 یوم پاکستان کی تقریبات

 قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا۔  قونصل جنرل خالد مجید نے  قومی پرچم لہرایا۔  بعد ازاں صدر مملکت اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

 اپنے خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمیونٹی کو  مبارکباد پیش کی اور اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔  انہوں نے پاکستان کی تاریخ، اور اقوام عالم میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔  اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ حکومت پاکستان ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز سے آگاہ ہے ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے جامع منصوبہ بندی کے تحت پیش رفت کر رہی ہے۔  قونصل جنرل نے تحریک پاکستان کے ہیروز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

جناب خالد مجید  نے برادر مملکت سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالی اور پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔

 تقریب کا اختتام پر پاکستان کی خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا کے گئی

 23 مارچ 2023 جدہ

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا جدہ اسلامک پورٹ کا دورہ

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ * پریس ریلیز پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ کا جدہ کا دورہ اسلامک پورٹ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ’یاماما‘ جدہ اسلامی بندرگاہ پورٹ پر پہنچا۔ 19 جنوری 2025 کی شام کو پی این ایس یمامہ کے جہاز پر ایک استقبالیہ کا اہتمام قونصل جنرل […]

جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے نئے چانسری بلڈنگ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔

پریس ریلیز جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے نئے چانسری بلڈنگ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی میزبانی پاکستان کے قونصل جنرل جدہ جناب خالد مجید نے کی۔ اس منصوبے کا افتتاح سعودی عرب میں پاکستان کے […]

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے ساتھ ملاقات

جدہ- قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے ساتھ ملاقات ۔ قونصل جنرل جناب خالد مجید نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا خیرمقدم کیا، جس کی قیادت جناب ملک سہیل حسین، چیئرمین کوآرڈینیشن کر رہے تھے۔ ملاقات میں ہونے والی […]