پاکستان قونصلیٹ جدہ

پریس ریلیز

23-March-2022

پاکستانی قونصلیٹ جنرل جدہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب

 

پاکستانی قونصلیٹ جنرل جدہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ قونصل جنرل جناب خالد مجید اور او آی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب رضوان سعید شیخ نے مشترکہ طور پر پرچم کشائی کی رسم ادا کی ۔ بعد ازاں پاکستان کے صدر ، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پییغامات پڑھ کر سنائے گئے ۔ سفیر رضوان سعید شیخ اور قونصل جنرل پاکستان نے اپنے اپنے خطابات میں پاکستانی برادری کو مبارکباد پیش کی اور اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ دونوں مقررین نے بھارتی افواج کے ظلم اور بر بریت کے خلاف کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی انصاف پسندانہ جدو جہد کے لیے پاکستان کی مستقل حماءت کا اعادہ کیا ۔ اور تحریک پاکستان سے وابستہ تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ قونصل جنرل نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالی اور پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے مےں پاکستانی برادری کے کردار کو سراہا ۔ دوران تقریب قونصل خانہ جدہ کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح بھی کیا گیا ۔  ۔ یہ اپنی نوعیت کی منفرد ویب سائٹ ہے جو قارئین کو تین مختلف زبانوں میں معلومات پہنچانے کی  فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

 

تقریب کا اختتام پاکستان کی خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا کے ساتھ کیا گیا جس کے بعد کیک بھی کاٹا گیا۔ کوو ڈ ۔ ۹۱ پابندیوں کی وجہ سے حاضری کو محدود رکھا گیا۔

Event Gallery

متعلقہ پریس ریلیز

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ جدہ: 05 فروری 2026۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، اور نائب وزیر اعظم/پاکستان کے وزیر […]

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

پاکستان قونصلیٹ، جدہ کے زیراہتمام اردو زبان میں پاکستانی ادب اور ثقافتی تقریب/مشاعرہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن، الرحاب ڈسٹرکٹ، جدہ میں منعقد ہوا۔

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد

کشمیر بلیک ڈے جدہ میں منایا گیا: پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں متحد جدہ، 27 اکتوبر 2025 – پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ نے پاکستان ہاؤس جدہ میں 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے […]