جدہ

ستمبر 2 ، 2021

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے اعزاز میں تعزیتی دعا

جدہ کے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی یاد میں ایک خصوصی تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جو گزشتہ روز 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

کشمیر کمیٹی جدہ کے اراکین اور جموں و کشمیر اوورسیز کشمیری کمیونٹی بھی اس موقع پر موجود تھی۔

 موقع شرکاء نے مرحوم رہنما کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کشمیر کے منصفانہ مقصد کے لیے ان کی زندگی بھر کی بہادرانہ جدوجہد کو سراہا۔

تقریب کا اختتام اجتماعی دعا اورغائبانہ نماز جنازہ  مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے ساتھ ہوا۔

Event Gallery