جدہ

جون28، 2021

پریس ریلیز

پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر نے 28 جون 2021 کو مکہ المکرمہ ریجن کے گورنر شہزادہ خالد بن فیصل السعود سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

سفیر نے گورنر کو پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے مملکت کی جانب سے حج 1442 کو محفوظ ماحول میں منعقد  کرنے کی کوششوں کو سراہا

 سفیر نے کووڈ19 وبائی مرض پر قابو پانے میں پاکستان کی کامیاب کوششوں پر بھی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان سے مملکت کے لیے پروازیں جلد دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔ گورنر نے سفیر کا خیرمقدم کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان گرمجوشی کے تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کی۔

سفیر نے مکہ المکرمہ  میں حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ انہوں نے اس سال حج کے بارے میں مملکت کے فیصلے کی حمایت کی اور حج کے بعد عمرہ کے دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ ساتھ مستقبل قریب میں پاکستان سے مملکت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی امید ظاہر کی۔ سفیر نے “روڈ ٹو مکہ” اقدام میں پاکستان (اسلام آباد) کو شامل کرنے پر اظہار تشکر کیا اور اس اقدام کو پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی توسیع دینے کی درخواست کی۔ نائب وزیر نے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس سال حج کے انتظامات اور عمرہ کے امور میں شاندار دوطرفہ تعاون پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ملاقات کے دوران زیر بحث آنے والے تمام امور پر مکمل تعاون اور حمایت  کا یقین دلایا۔

Event Gallery