سعودی عرب کو پاکستان کی برآمد ات

سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں بنیادی طور پر تین بڑے شعبے شامل ہیں جو کھانے پینے کی اشیاء ، ٹیکسٹائل اور انجینئرنگ کی مصنوعات پر مشتمل ہیں۔ سعودی عرب ایک درآمدی منڈی ہے جس میں دنیا کے متعدد ممالک سے برآمدات کی ترسیل ہوتی ہے۔ مارکیٹ میں مقابلہ بہت زیادہ ہے کیونکہ بین الاقوامی سپلائرزخود سعودی مارکیٹ سے رابطہ کرتے ہیں۔

غیر روایتی پاکستانی مصنوعات کو برآمد کرنے کے لئے یہاں بہت گنجائش ہے جس کے لئے لانگ ٹرم بزنس اسٹریٹیجی کے تحت مارکیٹنگ کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے ۔ اسی طرح اس سیکشن میں بھی ابتدائی فصل کی منصوبہ بندی پر توجہ دی جارہی ہے جو پہلے ہی سعودی عرب کو برآمد کیے جانے والے شعبوں پر مبنی ہے۔ تاہم ان شعبوں میں بھی ، سعودی درآمدی مقدار کو دیکھتے ہوئے ، ابھی بھی بہت زیادہ گنجائش پائی جاتی ہے۔ ان شعبوں میں سعودی عرب میں پاکستانی برآمدات کا تناسب درج ذیل ہے۔

برآمدی شعبہ سعودی عرب کو کل برآمدات کا تناسب
شعبہ خوراک 60 فیصد
شعبہ ٹیکسٹائل 25 فیصد
شعبہ انجینئرنگ مصنوعات 7 فیصد